اوول، لندن، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، گوجرانوالہ، قصور، سیالکوٹ (بیورو رپورٹ ‘ نمائندگان) پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست فاش دے کر دنیائے کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں پہلی دفعہ فائنل میں پہنچ کر اور بھارت کو آﺅٹ کلاس کر کے کرکٹ کے سب ہی تجزیہ کاروں کو حیران کر دیا، بھارت نے ٹاس جیتت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے گراﺅنڈ کے چاروں طرف ذمہ دارانہ اور شاندار شاٹس لگائے اور چار کھلاڑی آﺅٹ پر 338 رنز کا بہترین ٹارگٹ انڈین ٹیم کو دیا، انڈیا نے اپنی اننگز شروع کی تو پہلے 15 اوورز میں ہی اس کے چوٹی کے 4 کھلاڑی آﺅٹ ہونے سے انڈین ٹیم شدید دباﺅ کا شکار ہو گئی اور یکے بعد دیگرے اس کے سبہی کھلاڑی آﺅٹ ہو کر پویلین واپس جاتے رہے اور انڈیا کو 158 رنز پر آل آﺅٹ کر دیا۔ پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈیا کے 2 مین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے میچ پاکستان کے حق میں کر دیا، انڈیا کا کوئی بھی کھلاڑی پاکستان کی بہترین باﺅلنگ کے سامنے زیادہ دیر ٹک نہیں سکا، محمد عامر، حسن علی اور دیگر تمام پاکستانی باﺅلرز نے بہترین باﺅلنگ کر کے انڈین کھلاڑیوں کو کھل کر کھیلنے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا پاکستان کی طرف سے فحر زمان نے بہترین 114 سکور کر کے پاکستان کی پوزیشن مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا، علاوہ ازیں انڈیا کے جب چار کھلاڑی آﺅٹ ہوئے تو اوول سٹیڈیم جو زیادہ تر بھارتی تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، 80 فیصد بھارتی تماشائی سٹیڈیم سے اٹھ کر گھروں کو چلے گئے، سٹیڈیم کے میڈیا باکس میں موجود سینئر کرکٹرز اور کمنٹیٹرز نے اس جیت کو پاکستان کی عظیم فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم مخدوش ترین حالات میں بھی کم بیک کرنے کی اہلیت رکھتی ہے اور انگلینڈ کو ہوم گراﺅنڈ پر ہرا کر اُس نے ثابت کر دیا تھا کہ وہ فائنل جیتنے کیلئے فیورٹ ہیں، پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے 3 حسن علی نے 3 شاداب خان نے 2 اور جنید خان نے 1 وکٹ حاصل کی جبکہ انڈیا کا ایک کھلاڑی رن آﺅٹ ہوا، میچ کے آخر میں حسن علی کو مین آف دی سیریز اور فخر زمان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم بھارت کو میچ میں شکست دے کر گراﺅنڈ میں اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز شپ کے فائنل میں 180 رنز سے شکست دے کر بھارتی سورماﺅں کا غرور خاک میں ملا دیا، جیت کے بعد گراﺅنڈ میں مناظر اس وقت قابل دید تھے جب پوری ٹیم نے گراﺅنڈ میں سجدہ شکر ادا کیا اور جیت کی خوشی کا جشن اللہ کا شکر ادا کر کے منایا۔ پاک بھارت ٹاکرے سے قبل اوول سٹیڈیم کے باہر کشمیری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بے قابو ہو گئے۔اوول سٹیڈیم کے باہر کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارت سے آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔مظاہرین نے اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے، مظاہرین بھارت مخالف نعرے بازی بھی کی۔مظاہرین نے ”گو انڈیا گو بیک “، ہم کیا چاہتے آزادی ، کشمیر بنے گا پاکستان ، جیتے گا بھائی جیتے پاکستان جیتے گا ، برہان وانی شہید سمیت دیگر شہداء کے حق میں بھی نعرے بلند کئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار جیت پر مقبوضہ کشمیر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، سری نگر سمیت تمام شہروں میں کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور فلک شگاف نعرے بازی شروع کر دی۔ نوجوان سڑکوں پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔