تازہ تر ین

کسانوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کو قومی معیشت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے اور شعبہ زراعت کی پائیدار بنیادوں پر ترقی اورکسانوں کی خوشحالی ہمارا مشن ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور زراعت کے فروغ اور چھوٹے کاشتکاروں کی ترقی و فلاح کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ زرعی معیشت کے فروغ اور کسانوں کو خوشحال بنانے کیلئے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کا تقاضا ہے ۔وزیراعلی شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا -وزیراعلی نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے اورپاک وطن کی زمین نہایت زرخیز ہے اور ملک میں زرعی شعبے میںبڑا پوٹینشل موجود ہے،جس سے استفادہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ کا شتکار کی ترقی اورخوشحالی بے حد مقدم ہے کیونکہ کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گا اور یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت نے کاشتکاروںکو ریلیف دینے کیلئے ان کی مشاورت سے اقدامات کیے ہیںاور کاشتکاروں کی خوشحالی اورزراعت کی ترقی کیلئے اربوں روپے کاخصوصی کسان پیکیج دیا گیا ہے۔ اربوں روپے کا کسان پیکیج دے کر سبز انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اورکسان پیکیج کی پائی پائی کاشتکاروں کی فلاح وبہبود اورفی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافے پر خرچ کی جارہی ہے – اربوں روپے کے کسان پیکیج کے زرعی شعبے پر انتہائی اچھے اثرات مرتب ہو رہے ہیںاور کسان پیکیج کے ذریعے کاشتکاروں کو ان کا حق دیا گیا ہے۔وزیراعلی نے کہاکہزراعت،آبپاشی ،لائیوسٹاک،جنگلات ، ماہی پروری اور خوراک کے لئے آئندہ مالی سال کے لئے مجموعی طور پر 140ارب 50کروڑ روپے کی خطیررقم مختص کی گئی ہے جبکہ کسانوں کی خوشحالی کے لئے کھاد کی قیمتوں میں کمی کو آئندہ مالی سال میں بھی برقرار رکھا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے چھوٹے کسانوں کے معیار زندگی بلند کرنے کے لئے بجلی سے چلنے والے زرعی ٹیوب ویلوں پر 6ارب سے زائد سیلز ٹیکس خود ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہکسانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے۔کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر انتظامی و مالی اقدام اٹھانا ہماری ذمہ داری ہے۔ زرعی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم اورچھوٹے کاشتکار کو ان کے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ تاریخ میں پہلی بار کاشتکاروں کو بلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ بلاسود قرضوں کے تاریخ ساز پروگرام سے بے زمین کاشتکار بھی فائدہ اٹھائیں گے۔ ڈیجیٹل سسٹم سے قرضوں کے حصول کو آسان بنایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام صوبے کے عوام کو معیاری ادویات، کھانے پینے کی اشیاءفراہم کرنے کے حوالے سے ایک اہم اقدام ہے ۔ پنجاب ایگریکلچر ،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی رواں برس مکمل طور پر آپرےشنل ہوجائے گی اورکسانوں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی کے حوالے سے بھی یہ اتھارٹی موثر کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں حکومت زرعی شعبے کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے یوم شہادت حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کے موقع پرعوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنانے پر کابینہ کمیٹی برائے امن وامان، پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دی ہے۔ وزیراعلی نے کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بہترین کوارڈینیشن کے تحت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے شاندار انتظامات کئے اورپولیس حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اوراہلکاروں نے جانفشانی سے فرائض سر انجام دئےے- وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب پولیس،انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے بہترین انتظامات کے باعث یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ خیر و عافیت سے گزرا، جس پر میں پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو بہترین سکیورٹی انتظامات کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔وزیراعلی نے پورے صوبے میںعوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے پرصوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان، پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا ہے اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اورمتعلقہ اداروں کی بھرپور محنت سے یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ پرامن رہا- انہوںنے کہا کہ متعلقہ اداروں، پولیس او رانتظامیہ نے مربوط اندازمیں کام کرتے ہوئے پر امن فضا کو یقینی بنانے کیلئے دن رات محنت کی اور تمام محکموں اوراداروں نے جس طرح ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا وہ قابل تحسین ہے- وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر کابینہ کمیٹی برائے امن وامان، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ آئندہ بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے فرائض سرانجام دینا ہوںگے – انہوں نے ہدایت کی کہ جمعتہ الوداع کے موقع پر بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں اور مساجد اور امام بارگاہوں کی حفاظت کیلئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسی جذبے ، محنت اور عزم کے ساتھ آئندہ بھی قیام امن کےلئے کام کرنا ہے اور ہمیں اتحاد، اتفاق اور یگانگت کے راستے پر چلتے ہوئے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے- وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف مسلم لےگ(ن) کے رہنماءو معروف صنعتکار چودھری احمد سعید کی رہائش گاہ گئے۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے چودھری احمد سعید کو گلدستہ دیا۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف اور چودھری احمد سعید کے درمیان ملاقات ہوئی ،جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور سیاسی معاملات پربات چیت ہوئی-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک معاشی طور پر ٹیک آف کر چکا ہے-گذشتہ چار برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں -انہوںنے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا کر قوم کے اربوں روپے بچائے گئے ہیں۔مخالفین بھی منصوبوں میں پر انگلی نہیں اٹھا سکتے ۔عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain