اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)خواتین سینیٹرز کسی بھی پارٹی سے ہوں ہیرے جواہرات سے مزین زیورات، قیمتی ، گھڑیوں ، سونے اور پلاٹینم کے ہاروں کی شوقین اور مالک نکلیں،سونے کے معاملے پر پیپلزپارٹی سینیٹرروبینہ خالد سب سے پر بازی لے گئی، ان کے پاس سب سے زیادہ 550تولے سونا ہے جس کی قیمت 2کروڑ 75لاکھ روپے مالیت کی جیولری ہے، سینیٹرروبینہ عوان عرفان کے پاس ایک ہیرے کا سیٹ، ایک سونے کا سیٹ، ایک رولیکس کی گولڈ گھڑی، رولیکس کی سونے اور ہیرے کی گھڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اثاثوں میں مختلف خواتین نے اپنی جو جیولری بتائی ، اس کے مطابق سینیٹر روبینہ خالد کے پاس سب سے زیادہ مالیت کی 550 تولے سونا ہے جس کی مالیت 2کروڑ75لاکھ روپے بتائی گئی ہے جو انہیں ورثے میں ملا ہے۔ سینیٹر نگہت مرزا کے پاس 2کلو سونا ہے جس کی مالیت 26روپے بتائی گئی ہے جس میں سے انہوں نے ایک کلو ایک نجی ٹی و پروگرام میں قرعہ اندازی سے جیتا ہے۔ سینیٹرشیری رحمن کے پاس 190 تو لہ جیولری ہے جس کی مالیت 9لاکھ 50ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ سینیٹر عائشہ رضا فاروق کو جیولری تحفے میں ملی ہے مگر اس کی مالیت اور وزن نہیں بتایاگیا۔سینیٹر گل بشرا کے پاس 10تولہ سونا ہے۔ سینیٹر کلثوم پروین 120تولہ سونے کی مالک ہے۔ سینیٹر خالد پروین 40تولہ سونے کی مالک ہیں جس کی قیمت 19لاکھ 20ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ سینیٹر نجمہ حمید کے پاس 60تولہ سونا ہے جس کی 28لاکھ 80ہزار روپے مالیت بتائی گئی ہے۔ سینیٹر نسیمہ احسان کے پاس 25تولہ سونا ہے جس کی موجودہ مالیت 18لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ سینیٹرنسرین جلیل 105تولے سونا کی مالک ہیں، جو 20لاکھ 50ہزار میں خریدا گیا جس کی موجودہ مالیت 48لاکھ روپے ہے۔ سینیٹر نزہت صادق کے پاس 28 لاکھ مالیت کا سونا ہے جس کی موجودہ قیمت 8لاکھ ہے۔ سینیٹر راحیلہ مگسی کے پاس 20لاکھ مالیت کا 40تولہ سوناہے۔ سینیٹر روبینہ عرفان کے پاس ایک ہیرے کا سیٹ، ایک سونے کا سیٹ، ایک رولیکس کی گولڈ گھڑی، رولیکس کی سونے اور ہیرے کی گھڑ ی ہے مگر اس کی مالیت اوروزن نہیں بتایاگیا۔سینیٹر ثمینہ عابد 100تولہ سونے کی مالک ہیں جس کی مالیت 40لاکھ روپے بتائی گئی جو انہیں ورثے میں ملا ہے۔ سینیٹر سسی پلیجو 20تولہ جیولری کی مالک ہیں جس کی 4لاکھ مالیت تھی اب بڑھ کر 6لاکھ ہوگئی ہے۔ سینیٹر سحرکامران 50تولہ سونا کی مالک ہیں جس کی قیمت 24لاکھ 40ہزار روپے ہے۔ سینیٹرستارہ ایاز 50تولہ سونا کی مالک ہیں جس کی مالیت 22لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ سینیٹرزاہدہ خان 30تولہ سونا جس کی مالیت 15لاکھ روپے بتائی گئی ہے اور ایم کیو ایم کی خوش بخت شجاعت کے پاس ایک لاکھ کی جیولری ہے مگروزن اور نوعیت نہیں بتائی گئی ۔ واضح رہے کہ خواتین سینیٹرز نے سونے کی تمام تر قیمتیں مارکیٹ نرخ کے مطابق نہیں بتائیں۔