تازہ تر ین

کرپشن ختم کرنے والے اپنا گھر نہ بچا سکے، کے پی کے میں 28ارب کی کرپشن

پشاور (خصوصی رپورٹ)آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے خیبرپختونخوا حکومت کی دوسرے مالی سال 2014-15ءکی آڈٹ رپورٹ میں اکاﺅنٹس اورمختلف محکموں میں 28ارب روپے سے زائد کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف کیا ہے جن میں سب سے زیادہ چھ ارب پچاسی کروڑ کی اینڈ ڈبلیو اور پانچ ارب 89کروڑ محکمہ توانائی میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال اور ٹی اے ڈی اے کے علاوہ سرکاری ملازمین کے الاﺅنسز میں بھی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔ مالی سال 2013-14ءکے دوران آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں خیبرپختونخوا میں 17ارب روپے سے زائد کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف کیا گیا تھا آڈٹ رپورٹ میں پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ جنگلات نے غیر ضروری اخراجات ، سرکاری گاڑی کے غلط استعمال اور ٹی اے ڈی اے اورا لاﺅنسز کی مد میں لاکھوں روپے خرچ اور وصول کئے آڈٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے، آڈٹ رپورٹس میں قواعد وضوابط کے برعکس مختلف محکموں میں سرکاری ملازمین کو ترقیاں دینے اور ڈیپوٹیشن یا پھر دیگر اداروں سے صوبائی محکموں اورکمپنیوں میں ملازمت دیکر اربوں روپے کے غیراخراجات کرنے پر بھی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں سال 2014-15 کے دوران سب سے زیادہ 6ارب 85کروڑ کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں کیا گیا جبکہ دوسرے نمبر پر 5ارب 89کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف انرجی اینڈ پاور میں کیا گیا ہے امریکی امدادی ادارے یو ایس اے آئی ڈی کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن کی تعمیرنو بحالی و آبادی کیلئے دی جانے والی امداد میں سے ایک ارب 10کروڑ روپے کی مالی بے قاعدگی کے حوالے سے کہاگیا ہے کہ 2کروڑ 50لاکھ روپے ملبہ کو ہٹانے کیلئے اضافی اور غیر ضروری طور پر خرچ کئے گئے۔اضافی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی پر بھی اعتراض اٹھاگیا ہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے اربوں روپے کی نشاندہی کرنے کے باوجود پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی رقم وصول کرنے میں ناکام ہے جبکہ صوبائی محکمے بھی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کو ریکار ڈ فراہم نہیں کررہے ہیں جبکہ محکموں کو مالی بے قاعدگیوں پر قابو پانے میں ناکامی کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain