لاہور(خصوصی رپورٹ)ایف آئی اے ملک بھر کی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے خلاف ان ایکشن، اب فائلوں پر اربوں روپے نہیںاکٹھے کئے جاسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر ایف آئی اے نے ملک بھر کی ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں ہونے والے اربوں روپے کے گھپلوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ صوبے بھر میں ایف آئی اے کے افسران پر مشتملٹیمیں 2ماہ میں ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں ہونے والی بدعنوانیوں کا فرانزک آڈٹ کرکے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ کو بھجوائیں گی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور میں کارروائی کیلئے 3ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن میں ایک اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل لاہور کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر چودھری احمد، دوسری ڈپٹی ڈائریکٹر لاءچودھری ذوالفقار احمد اور تیسری اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکندر حیات کی سربراہی میں کام کریگی۔ پنجاب میں کارروائی کیلئے بھی 3ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ گوجرانوالہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر خالد اینس ، فیصل آباد میں علی امام زیدی اور ملتان میں بابر شہریار کی سربراہی میں ٹیمیں ہاﺅسنگ سوئٹیز کا فرانزک آڈٹ کریں گی۔ یہ تحقیقات ٹیمیں تمام ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے اکاﺅنٹس کا فرانزک آڈٹ کریں گی۔ ایسی ہاﺅسنگ سوسائٹیز جن کے پاس زمین موجودہی نہیں تھی اور انہوں نے سینکڑوں ، ہزاروں فائلز فروخت کیں ان کے خلاف بھی رپورٹس تیار کی جائیں گی۔ دو ماہ میں تمام ہاﺅسنگ سوسائٹیز کا فرانزک آڈٹ کرکے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو رپورٹ بھیجی جائیگی، جو بعدازاں سپریم کورٹ میں پیش ہوگی۔