تازہ تر ین

طلباءکیلئے بڑی خوشخبری ، اہم اعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال،جمعتہ الوداع،یوم القدس، چاندرات اورعیدکی تعطیلات کے دوران عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں مساجد ،امام بار گاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں اوراہم عمارتوں، بازارو ں اور مارکیٹوں میں اضافی نفری تعینات کی جائے – امن عامہ کی فضا کو یقینی بنانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے-وزیراعلی نے ہدایت کی کہ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر 100فیصد عملدرآمد ہوناچاہےے اورعید کی تعطیلات کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں کےلئے کھانے پینے کا خصوصی انتظام کیا جائے- انہوںنے کہاکہ سیاحتی مقامات خصوصا مری میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں- عید کے موقع پر ون ویلنگ کرنے و الوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ون ویلنگ کرنے والوں کو قانون کے تحت سخت سزائیں دی جائیں-انہوںنے کہاکہ پارکوں میں جھولو ںکی انسپکشن کرائی جائے تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو-عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے جاری سکیورٹی پلان پر تحصیل، ضلع او رڈویژن کی سطح پر عملدرآمد کرایا جائے-ڈویژنل کمشنرز، آرپی اوز اور اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز وڈی پی اوز خو د فیلڈ میں موجود رہیں- وضع کردہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کرانا ان افسران کی ذمہ داری ہے- وزیراعلی نے ڈویژن اور ضلع کی سطح پر کنٹرول روم کے قیام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی سطح پر قائم مرکزی کنٹرول روم 24گھنٹے فعال اوریہاں اعلی حکام موجود ہونے چاہئیں-سٹریٹ کرائم کے خلاف بھی بلاامتیاز کریک ڈاﺅن جاری رکھا جائے-وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،تےن گھنٹے طوےل اجلاس کے دوران صوبے میں فروغ تعلےم کےلئے جاری پروگراموں پر پیش رفت اور چولستان کے تعلیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس مےںپنجاب کے سکولوں مےں بچوں کےلئے مےلز پروگرام (Meals Program) کے اجراءکی منظوری دی گئی جبکہ سکولوں کے بچوں کو سکولزبےگز کی فراہمی کے پروگرام کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس مےں صوبے مےں خادم پنجا ب سکول سواری پروگرام شروع کرنے کا فےصلہ کےاگےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں مےں بچوں کےلئے مےلز پروگرام کے پائلٹ پراجےکٹ کا آغاز مظفرگڑھ اورلےہ کے اضلاع سے کےا جائے گااوراس پروگرام کے تحت بچوں کوانرجی بسکٹ اوردودھ کے پےکٹ دئےے جائےں گے۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ پروگرام پر عملدر آمد کےلئے فول پروف مےکانزم بناےا جائے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ خادم پنجا ب سکول سواری پروگرام کے تحت سکولوں مےں بچے اور بچےوں کو آمدورفت کےلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت مفت حاصل ہو گی اور دوردراز علاقوں کے بچے و بچےوں کواس پروگرام سے بے پناہ فائدہ ہوگااور فروغ تعلےم کے حوالے سے ےہ پروگرام گےم چےنجرثابت ہوگا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے چھ اضلاع سے اس پروگرام کا پائلٹ پراجےکٹ شروع کےا جائے گا۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے جامع پلان مرتب کر کے پےش کےا جائے ۔انہوںنے کہا کہ صوبے کے سکولوں میں فنی تعلیم متعارف کرانے کا بھی پروگرام بنایا گیا ہے اور اس پروگرام کے تحت آٹھویں سے دسویں جماعت تک ٹیکنیکل ایجوکیشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کےلئے 39سکولوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ چولستان کے100 فیصد بچوں اور بچیوں کو تعلیم کیلئے سکولوں میں لانا ہے اور چولستان میں تعلیمی اہداف کے حصول کیلئے روایتی طریقوں سے ہٹ کر جدت کےساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ چولستان کے تعلیمی پروگراموں میں مقامی این جی اوز کو شامل کرکے اہداف حاصل کےے جاسکتے ہےں۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ میں چولستان کے ہر بچے اور بچی کو تعلیم کیلئے سکول میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ چولستان میں موبائل سکولوں کا اقدا م اچھا ہے، موبائل سکولوں کی تعداد بڑھائی جائے۔چولستان کے بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ چولستان کے لوگوں کےلئے روزگار کے مواقع پےدا کرنے کے غرض سے ےہاں فنی تعلےم کے ادارے بھی قائم کرنا ہونگے۔وزےراعلیٰ نے اس ضمن مےں کمےٹی تشکےل دےنے کی ہداےت کی ۔ کمیٹی چولستان کا دورہ کرکے وہاں فروغ تعلیم کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔انہوںنے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں چولستان میں فروغ تعلیم کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ چولستان میں تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مربوط انداز میں آگے بڑھنا ہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں علم کی کرنیں بکھیرنے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کئے ہیںاورانرولمنٹ مہم 2017-18 کے خاطرخواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انرولمنٹ مہم کے اہداف کے حصول کیلئے تھرڈ پارٹی وےلیڈےشن کرائی جائے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 16 اضلاع میں زیور تعلیم پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ لاکھوں طالبات حکومت کے اس تعلیمی پروگرام سے فائدہ اٹھا رہی ہیںاور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زیور تعلیم پروگرام کیلئے 6 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ ملک و قوم کو بنانا ہے تو محنت اورعزم سے کام کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے ۔فروغ تعلےم کےلئے جتنی بھی کاوشےں کی جائےں کم ہےں ۔تعلےم کو اہمےت دےنے والی قومےں ترقی کی بلندےوں کوچھورہی ہےں۔نئی نسل کو تعلےم کے زےور سے آراستہ کرنے کےلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہےں۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ مےں تعلےم عام کرنے کےلئے تارےخ ساز فنڈزرکھے گئے ہےں ۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ”خادم پنجاب اجالا پروگرام“ کے مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خادم پنجاب اجالا پروگرام فروغ تعلیم کیلئے ایک شاندار اور منفرد اقدام ہے جس کے تحت صوبے کے 20 ہزار سکولوں کو مرحلہ وار شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا اور پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے 10 ہزار سے زائد سکولوں میں سولر پینلز لگائے جائیں گے اور اس پروگرام پر تقریباً 9 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی سے محروم دور دراز علاقوں کے سکولوں کو شمسی توانائی سے روشن کیا جائے گا۔ اس شاندار پروگرام سے لاکھوں بچوں اور بچیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اربوں روپے کے وسائل قوم کے روشن مستقبل پر صرف کر رہی ہے کیونکہ قوم کا مستقبل روشن ہوگا تو پاکستان روشن ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس پروگرام کو انتہائی تیزی اور اعلیٰ معیار سے پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ کا موثر میکانزم وضع کیا جائے۔ صوبائی وزیر رانا مشہود احمد، چیئرمین پنجاب پاور ڈویلپمنٹ چوہدری عارف سعید، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے سابق امریکی سفیر ٹیریسٹا سی شیفر (Ms. Teresita C. Schaffer) کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ امریکی وفد نے توانائی کے شعبے خصوصاً سولر سیکٹر میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ سابق امریکی سفیر ٹیریسٹا سی شیفر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبہ پنجاب میں توانائی کے منصوبوں کیلئے غیر معمولی محنت کے ساتھ کام کیا ہے۔ سابق امریکی سفیر نے پنجاب میں توانائی کے حصول کیلئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی بے پناہ کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے انتہائی محنت کے ساتھ توانائی سیکٹر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے۔ میں جانتی ہوں آپ انتہائی محنت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور میں ذاتی طور پر جانتی ہوں کہ آپ کی کاوشوں کے باعث توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی توانائی کے شعبے خصوصاً سولر سیکٹر میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے توانائی کے شعبہ میں بے مثال محنت کے ساتھ کام کیا ہے اور روایتی ذرائع کے ساتھ متبادل ذرائع سے بھی بجلی کے حصول کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں شمسی توانائی کا بہت بڑا پارک تعمیر کیا گیا ہے اور اس پارک سے 400 میگاواٹ شمسی توانائی نیشنل گرڈ میں شامل ہوچکی ہے جبکہ مزید منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ہم سولر سیکٹر میں آپ کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔ صوبائی وزیر صنعت شیخ علاﺅالدین، چیئرمین پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی چوہدری عارف سعید، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain