تازہ تر ین

وزیراعظم کے نواسے نے گریجویشن اعزازی نمبروں سے پاس کر لیا

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے بیٹے محمد جنید صفدر نے اعزازی نمبروں سے اپنی گریجویشن مکمل کر لی۔وزیراعظم پاکستان کے نواسے محمد جنید صفدر نے ٹریویلیان کالج آف ڈرہم یونیورسٹی آف انگلینڈ سے سیاست کے شعبے میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری فرسٹ کلاس آنرز میں حاصل کی۔مریم نواز اپنے بیٹے کی کامیابی پر بہت خوش ہیں اور انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ انہیں اپنی زندگی کی بہترین خبر مدینہ منورہ میں ملی جو کہ شہر ہے حضور صلی اللہ و الہ وصلم کا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کے بیٹے نے فرسٹ کلاس آنرز سے گریجویشن کر لی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain