تازہ تر ین

پورے ملک میں آج جمعة الوداع انتہائی عقیدت و احترام سے پڑھا جائیگا

لاہور (وقائع نگار) ملک بھر میں آج جمعتہ الوداع عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔اس حوالے سے مساجد میں اجتماعات ہونگے جس میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی،آج جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طور پر بھی منایا جائے گا اور اس مناسبت سے نکالی جانے والی ریلیوں میںسیاسی مذہبی جماعتوں کے کارکن شریک ہوکر فلسطینی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں جمعتہ الوداع عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ۔ملک بھر کی مساجد کے علاوہ جمعتہ الوداع کے اجتماعات کےلئے عیدگاہوں، کھلے میدانوں اور پارکوں میں بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں گے جس میں ملک کی سلامتی، امن وامان،استحکام اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے جمعتہ الوداع کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔علاوہ ازیں آج جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا ۔اس حوالے سے سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پی کے، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں پاکستان علما کونسل، جمعیت علما ءپاکستان نورانی، جے یو پی نیازی، مجلس وحدت مسلمین ،شیعہ علما کونسل، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہا ریکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ مختلف مقامات پر کانفرنسز کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain