لاہور (وقائع نگار) ملک بھر میں آج جمعتہ الوداع عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔اس حوالے سے مساجد میں اجتماعات ہونگے جس میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی،آج جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طور پر بھی منایا جائے گا اور اس مناسبت سے نکالی جانے والی ریلیوں میںسیاسی مذہبی جماعتوں کے کارکن شریک ہوکر فلسطینی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں جمعتہ الوداع عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ۔ملک بھر کی مساجد کے علاوہ جمعتہ الوداع کے اجتماعات کےلئے عیدگاہوں، کھلے میدانوں اور پارکوں میں بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں گے جس میں ملک کی سلامتی، امن وامان،استحکام اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے جمعتہ الوداع کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔علاوہ ازیں آج جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا ۔اس حوالے سے سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پی کے، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں پاکستان علما کونسل، جمعیت علما ءپاکستان نورانی، جے یو پی نیازی، مجلس وحدت مسلمین ،شیعہ علما کونسل، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہا ریکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ مختلف مقامات پر کانفرنسز کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔
بریکنگ نیوز
- مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
- پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
- ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
- بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
- پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
- لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
- پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
- غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
- ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
- 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
- نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
- سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
- سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
- نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
- پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
- پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
- مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
- انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
- لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
