تازہ تر ین

بہترین کتاب لکھنے ، حقائق کو منظر عام پر لانے پر مبارکباد، وزیراعظم کے مشیر کا معروف صحافی ، دانشور ضیا شاہد کے نام پیغام

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر) مشیر وزیر اعظم عرفان صدیقی نے چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد کی کتاب پاکستان کے خلاف سازش کے بارے میں ان کے نام اپنے خط میں لکھا ہے۔ آپ نے ایک نہایت اہم اور حساس موضوع پر اپنی نگارشات کو انتہائی عمدگی سے مرتب کیا ہے۔ بلاشبہ دو قومی نظریہ ہی تخلیق پاکستان کا محرک اعظم تھا۔ اس نظریے کی اساس مسلمانان ہند کے اسلامی تشخص پر استوار ہے۔ اس تشخص سے انحراف کر کے رنگ، نسل، زبان یا قومیت کو بنیادی نظریے پر حاوی کرنا اور ان تصورات کی بنا پر تفریق کی دیواریں کھڑی کرنا دراصل پاکستان کے استحکام اور سلامتی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں ایسے عناصر موجود ہیں جنہوں نے اپنے محدود سیاسی مفادات کے لیے اس طرح کے تعصبات کو ہوا دی اور پاکستانیت کے قلعے میں دراڑیں ڈالیں۔ ایسے عناصر اب بھی موجود ہیں لیکن میرے خیال میں اب اُن کی اثر پذیری انتہائی کم ہو گئی ہے۔ پاکستانی عوام کے شعور کی پختگی کے ساتھ ساتھ یہ لوگ کمزور ہوتے جا رہے ہیں۔ زبان، قومیت اور مخصوص علاقائی تہذیب وثقافت کا تحفظ، احترام اور فروغ نہایت ضروری ہے۔ ہر پھول کی شگفتگی، لطافت اور خوشبو گلدستے کے حسن کو بڑھاتی ہے لیکن ان عوامل کو تعصب، تقسیم، تفرق اور منافرت کا سبب ہر گز نہیں بننا چاہیے۔ میں آپ کو اس عمدہ کاوش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت وسلامتی کے ساتھ یہ مشن جاری رکھنے کی ہمت وتوفیق عطا فرمائے۔ آمین


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain