تازہ تر ین

عید سے پہلے طوفان آ گیا ، عوام پریشان

لاہور(خصوصی رپورٹ)عید قر یب آ تے ہی دکانداروں نے پھل ، سبزیوں کے بعد مصالحہ جات کی بھی من مانے نر خوں پر فرو خت شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آ غاز سے آ خر ی ایام تک پھل ، سبزیوں کی قیمتیں آ سمان سے با تیں کر تی رہیں ، خاص طور پر فروٹ تو عام آ دمی کی پہنچ سے دور رہا ۔اب عید قر یب آ تے ہی دکانداروں نے پکوانوں میں استعمال ہو نیوالے مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس سے عام آ دمی کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ اکبری منڈی میں مصالحہ جات کی خریداری میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے ۔ زیرہ 50 روپے اضافہ سے 370 کے بجائے 420روپے ، ہلدی130 کے بجائے 150 ، دڑا مرچ 150کے بجا ئے 190 ، سرخ مرچ 160 کے بجائے 190 ، مکس مصا لحہ ثابت 680 کے بجائے 720 روپے ، دھنیا پسا 140 کے بجائے 160 ، دھنیا ثابت 150 کے بجائے 170روپے ، سبز الائچی 1850 کے بجائے2000 روپے ، موٹی الائچی 1650 کے بجائے 1800 روپے ، اچار 110 کے بجائے 140 روپے ، کالی مرچ 750 کے بجائے 810 روپے ، لونگ 1050 کے بجائے 1250 روپے ، جلوتری 1550 کے بجائے 1800 روپے فی کلو فرو خت کی جا رہی ہے ۔دوسری جا نب آلو، ہر ی مرچ ،ٹماٹر، ادرک اور سبز دھنیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ سرکاری نرخ نامے میں قیمتیں بڑھیں تو دکانداروں کے نرخ بھی لسٹ سے تجاوز کر گئے ، انتظامیہ کے افسر وں و اہلکار وں کی بازاروں میںحاضری کم ہو گئی ہے جس کے با عث دکانداروں کی مو جیں لگ گئی ہیں ۔ گز شتہ روز لہسن 120 کے بجائے 140 ، ادرک 136 کے بجائے 140 سے 150 روپے جبکہ لیموں 128روپے کے بجائے 140 روپے فی کلو فرو خت ہوتے رہے ۔اسی طرح آلو 40،ہری مرچ 80 اور ٹماٹر 70 روپے فی کلو جبکہ 10 روپے والی ہرے دھنیے کی گٹھی 30 روپے تک فروخت کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain