لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی باقاعدہ بارشوں کی پیش گوئی کردی، اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کراچی میں رم جھم ہوگی۔تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں۔پیر سے ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی باقاعدہ بارشوں کا آغاز ہوگا، جس کا سلسلہ جمعے تک جاری رہے گا، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔بدھ سے ہفتہ کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بھی آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، کراچی میں بھی رم جھم ہوگی، موسم سہانا ہوجائے گا۔