تازہ تر ین

بابر اعوان ”انصاف “کو پیارے ہو گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کی ایک اور وکٹ گرگئی، سنیٹر بابر اعوان بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، انہوں نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان بھی کردیا۔بابر اعوان کی شمولیت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بابر اعوان کے بیٹے والد سے پہلے تحریک انصاف میں آئے، بابراعوان اب شامل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ادارے تباہ ہوگئے ہیں، یہ خبر آپ روزنامہ خبریں کی ویب سائٹ پر پڑھ رہے ہیں۔ سپریم کورٹ، جے آئی ٹی میں ثابت ہوا کہ ہمارے ادارے تباہ ہوئے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور فوج کے علاوہ سارے اداروں پر گاڈ فادر کا قبضہ ہے،ہمارے ادارے تباہ کیے گئے،سب ادارے تو گاڈ فادر نے تباہ کردیے ہیں، لوگ سمجھتے ہیں کہ صرف 2اداروں فوج اورسپریم کورٹ کی ساکھ ہے۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain