تازہ تر ین

کمزور دل افراد اس جھولے پر نہ بیٹھیں

نیویارک(خصوصی رپورٹ)دنیا میں ایک سے بڑھ کر ایک حیرت انگیز تفریح موجود ہے لیکن امریکی کمپنی سی ورلڈ اورلینڈونے ایک نئے ور چوئل رئیلٹی تھیم پارک کا آغاز کرتے ہوئے اپنے مقبول ترین کراکن رولرکوسٹر کا ایسا نیا ورژن متعارف کروادیا ہے جو ورچوئل رئیلٹی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے مسافروں کو سمندر کی گہرائیوں کی سیر کروائے گا۔نئے رولر کوسٹر میں ہر مسافر کو ورچوئل رئیلٹی آڈیو اور ویڈیو ہیڈ گیئر دیا جائے گا۔ اس ہیڈ گیئر کو پہنتے ہی مسافر خود کو گہرے سمندر میں اترتا ہوا محسوس کریں گے ۔ تھری ڈی سٹیریو سکوپک ٹیکنالوجی کے ذریعے مسافروں کو نہ صرف گہرے سمندرکے نظارے دکھائی دیں گے بلکہ وہ خود کو ایک آبدوز میں بیٹھ کر حقیقی سمندر کی گہرائیوں میں تیرتا ہوا محسوس کرسکیں گے ۔ورچوئل رئیلٹی کے ذریعے سمندر کی تہہ میں یہ سفر کمزور دل والوں کے لئے ہرگز نہیں ہے کیونکہ اس کے دوران مسافروں کو سمندری پودوں، خونخوار مچھلیوں اور حتی کہ سمندر کی تہہ میں واقع آتش فشاں سے بھی واسطہ پڑے گا۔ بحری رولر کوسٹر سے لطف اندوز ہونے والے شائقین صدیوں قبل سمندر کی تہہ میں غرق ہونے والے شہر اٹلانٹس کا نظارہ بھی کریں گے اور سمندر کی تہہ میں موجود بہت سے ایسے عجائبات کو دیکھ سکیں گے جو صرف ہزاروں فٹ کی گہرائی میں جانے والے سائنسدان اور تحقیق کار ہی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ رولر کوسٹر دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی اور واحد مثال ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain