تازہ تر ین

پاراچنار میں دہشتگرد کارروائی سے متعلق دو الرٹ صوبائی حکومت کو بھجوائے گئے،

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرداخلہ چوہدری نثار نے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹینٹ جنرل بلال اکبر، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید اور آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم سے ٹیلفونک رابطہ کیا، دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلات معلوم کیں اور قیمتی جانوں کے زیاں پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا پارا چنار میں دہشتگرد کارروائی سے متعلق دو الرٹ صوبائی حکومت کو بھجوائے گئے، واضح نشاندہی کے باوجود موثر حفاظتی اقدامات کیوں نہیں اٹھائے گئے۔ انہوں نے کہا تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے حالیہ دہشتگردی کے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔وزیرداخلہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا دہشتگردوں کے خلاف ان کی کاوشوں میں کمی نہیں آئے گی، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں ہو سکتا، حالیہ دہشتگردی کا مقصد سکیورٹی میں بے یقینی کی کیفیت پیدا کرنا ہے۔وزیر داخلہ اور سی جی ایس نے پاک افغان بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر مانیٹرنگ مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain