تازہ تر ین

افغانستان دہشتگردی کی جڑ, آرمی چیف کا دبنگ اعلان

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیاگیا جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق چیف آف سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشنز میں مزید تیزی لانے پر بھی غور کیا گیا۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ ملک میں سکیورٹی کو مزید سخت کردیا جائے، نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا ہے، پارا چنار، کوئٹہ واقعے کے مناظر میںسکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں آپریشن ردالفساد کے تحت آپریشنز اور پیشرفت پر غور کیا گیا۔ پاکستان افغان سرحد کی نگرانی کو مزید سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain