فیس بک کا آغاز ہاورڈ یونیورسٹی کے طالب علموں کی ایک سماجی ویب سائٹ کے طور پر سن 2004 میں ہوا تھا۔فیس بک نے منگل کے روز یہ اعلان کیا ہے کہ اس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہو گئی ہے۔فیس بک کا آغاز ہاورڈ یونیورسٹی کے طالب علموں کی ایک سماجی ویب سائٹ کے طور پر سن 2004 میں ہوا تھا جو چند ہی برسوں میں سماجی رابطوں کی دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ بن گئی ہے۔حال ہی میں فیس بک کو اس نکتہ چینی کا سامنا کرنا پڑا تھا کہ اس پلیٹ فارم کو انتہا پسند گروپ دوسروں تک اپنے نظریات پہنچانے اور لوگوں، بالخصوص نوجوانوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے جانے والے مواد پر کڑی نظر رکھنے کے انتظامات کیے ہیں اور انتہا پسندی اور نفرت پر مبنی مواد ہٹا دیا جاتا ہے۔فیس بک کے بانی اور سی ای او نے اپنے صارفین کی تعداد 2 ارب سے بڑھنے کے بعد منگل کے روز فیس بک کمیونٹی سے خطاب کیا اور سماجی رابطوں کی اس ویب سائٹ کا دفاع کیا۔