اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد، لاہور، پشاور،نوشہرہ ،مردان ،دیر،ایبٹ آباد و گرد و نواح میں فجر کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 260 میٹر جبکہ مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا۔پشاور میں نماز فجر کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، یہ جھٹکے 35 سے 40 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
