تازہ تر ین

سانحہ احمد پورشرقیہ, وزیراعلیٰ نے مریضوں بارے اہم اعلان کردیا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عےدکے روزوزےراعظم پاکستان محمد نوازشرےف کے ہمراہ بہاول وکٹورےہ ہسپتال مےں سانحہ احمد پور شرقےہ کے زخمےوں کی عےادت کی۔وزےر اعظم محمد نواز شرےف اوروزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے سانحہ احمد پور شرقےہ کے زخمےوں اور ان کے لواحقین کو بہاول وکٹورےہ ہسپتال مےں دس دس لاکھ روپے کی مالی امداد کے چےک دئےے۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے زخمی افراد کو حوصلہ دےا اوران کی خےرےت درےافت کی ۔وزےراعلیٰ نے ہسپتال انتظامےہ کو ہداےت کی کہ زخمی ہونے والے افرادکے علاج معالجے کے لئے ہر طرح کے وسائل بروئے کار لائے جائےں ۔وزےر اعلیٰ اور وزےر اعظم نے بہاول وکٹورےہ ہسپتال مےں زخمےوں کو بہترےن علاج معالجہ کی سہولےات فراہم کرنے کی ہداےت کی۔وزےر اعلیٰ محمد شہباز شرےف اور وزےراعظم محمد نواز شرےف نے زخمےوں کی بہترےن انداز مےں نگہداشت پر بہاول وکٹورےہ ہسپتال کے ڈاکٹروں،نرسوںاور عملے کی کاوشوں کو سراہا۔ بعدازاںوزےراعلیٰ پنجاب نے وزےر اعظم پاکستان کے ہمراہ آئل ٹےنکر حادثہ مےں جاں بحق افراد کے لواحقےن سے احمد پورشرقےہ کی بستی رمضان جوئےہ مےںملاقات کی اورسانحے کے متاثرےن کےساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کےا۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقےہ کے باعث پوری قوم اشکبار ہے اور ہر دل خون کے آنسو رو رہا ہے اورمےرے پاس اس المناک سانحہ پر اظہار افسوس کےلئے الفاظ نہےں ہےں ۔ سانحہ مےں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کےلئے فرانزک لےب مےں سائنسی بنےادوں پر کام جاری ہے اورفرانزک ٹےمےں موقع پر پہنچ کر کام کررہی ہےں۔پنجاب حکومت کے متعلقہ اداروں نے سانحہ کی اطلاع ملنے کے بعداجتماعی اقدامات اورمشترکہ کاوشےں کیں تاکہ متاثرےن کے دکھوں کا مداوا کےا جاسکے جو کہ لائق تحسےن ہےں،اسی طرح سانحہ احمد پور شرقےہ کے زخمےوں کو دوسرے ہسپتالوں مےں منتقل کرنے کے لےے آرمی اور پنجاب حکومت کے ہےلی کاپٹرز نے رےسکےو کاموں مےں حصہ لےا۔ حادثے کے زخمےوں کو وزےر اعلیٰ کے اےک ہےلی کاپٹر اور3 آرمی ہےلی کاپٹرز کے ذرےعے منتقل کےا گےاہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزےر اعظم پاکستان نواز شرےف لندن سے اپنا طبی معائنہ موخر کر کے سانحہ احمد پورشرقےہ کے معاملات کی براہ راست نگرانی کےلئے واپس آئے ہےںاور انہوںنے مجھے بھی ہداےت کی کہ مےں رات بہاولپور مےں قےام کر کے تمام متعلقہ کاموں کی نگرانی کروں اورانہےں رپورٹ دوں،جس پر مےںنے رات بہاولپور مےں قےام کےا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ وزےر اعظم نواز شرےف کی احمد پور شرقےہ مےں آمد متاثرہونےوالے ہرگھرانے کےلئے اُمےد کی کرن ہے اوروزےراعظم محمد نوازشرےف آپ کے غم اوردکھ مےں برابر کے شرےک ہےں۔ وزےر اعظم محمد نواز شرےف کی رےسکےو آپرےشن کے دوران رہنمائی ، زخمےوں کی عےادت اور سانحے کے شہداءکے لواحقےن کےساتھ اظہار ےکجہتی ان کی عوام سے محبت کی غماز ہے۔ وزےر اعظم نواز شرےف کی احمد پور شرقےہ مےں آمد ہر متاثرہ گھرانے کےلئے اُمےد کی کرن ہے جس سے ان کی ڈھارس بندھی ہے۔انہوںنے کہا کہ حادثے مےں جھلسنے والوں کا ملتان کے سٹےٹ آف دی آرٹ برن ےونٹ مےں بہترےن علاج معالجہ کےا جارہا ہے اور ان کے علاج معالجے مےں کوئی کسر اٹھا نہےں رکھی جائے گی۔وزےر اعلیٰ نے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقےہ 70 برس کی ناخواندگی اور کرپشن کا منطقی شاخسانہ ہے ۔ اگر احمد پور شرقےہ کے کسان ناخواندہ اورغرےب نہ ہوتے تو اس طرح پٹرول بھرنے کی وجہ سے اپنی قےمتی جانےں نہ گنواتے۔بدقسمتی سے کرپشن نے ملک مےں گزشتہ70سال سے ڈےرے ڈالے ہوئے ہےں جس سے امےر اور غرےب مےںتفاوت پےدا ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مےں اس سانحہ کے موقع پر سےاسی بات نہےں کرتا۔ کرپشن کے نتےجہ مےں پےدا ہونے والے اس المناک سانحہ پر قوم اشکبار ہے اور ہر دل خون کے آنسو رو رہا ہے اوراس المناک سانحہ پر جتنا بھی افسوس کےا جائے وہ کم ہے۔انہوںنے کہا کہ حادثے مےں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کا عمل جدےد سائنسی طرےقہ کار کے مطابق فرانزک لےب مےں آئندہ چند روز مےں مکمل کر لےا جائے گااور ورثاءکے ڈی اےن اے کا لاشوں کے ڈی اےن اے سے موازنہ کے بعد حتمی شناخت کا عمل جلد مکمل کر لےا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے پنجاب فرانزک لےب کی 9 ذےلی برانچےں ہر ڈوےژن مےں قائم کر دی ہےں۔ وزےراعلیٰ پنجاب نے رےسکےو1122، انتظامےہ، پولےس، پاک فوج اور محکمہ صحت سمےت متعلقہ محکموں کی جانب سے رےسکےوسرگرمےوں پر اطمےنان کا اظہار کےااور سانحہ احمد پور شرقےہ کے بعد رےسکےو سرگرمےوں مےں تمام اداروں کی اجتماعی کاوشوں کی تعرےف کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری اداروں اور سےاسی قےادت کے باہمی تعاون سے سانحہ احمد پور شرقےہ کا رےسکےو آپرےشن کامےابی سے ہمکنار ہوا ہے اوراس ضمن مےں مقامی انتظامےہ، طبی عملے اور منتخب قےادت نے اجتماعی کاوشےں کیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مےں نے فور ی طورپر آرمی چےف جنرل قمرجاوےد باجوہ سے بات کی اورانہوں نے 3 ہےلی کاپٹرز اور اےک C130 طےارہ فراہم کےا جس سے رےسکےو آپرےشن مےں بھرپور مدد ملی۔ وزےر اعلیٰ پنجاب نے سانحہ کے متاثرےن اور ان کے ورثاءسے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ جب تک آخری مرےض صحت ےاب نہےں ہو جاتا میں خود علاج معالجے کی سہولتوں کی نگرانی کر وں گا اور دوبارہ بھی ورثاءکے پاس آﺅں گا۔ وزےراعظم پاکستان اور وزےراعلیٰ پنجاب نے سانحہ احمد پور شرقےہ کے جاںبحق افراد کے لواحقےن اور زخمی ہونے والوں سے ملاقات کی اورانہےں حوصلہ دےا،وزےر اعلیٰ نے رےسکےو آپرےشن کے لےے چےف سےکرٹری کےپٹن (ر)زاہد سعےد، صوبائی وزےر سپشلائزڈہےلتھ خواجہ سلمان رفےق ، سےکرٹری سپشلائزڈ ہےلتھ نجم شاہ، کمشنر بہاول پورڈوےژن، آر پی او بہاول پور ،ڈی سی بہاول پور ، محکمہ صحت اور رےسکےو حکام کی کاوشوں کو سراہا ۔قبل ازےںوزےر اعظم محمد نوازشرےف عےد الفطر کے روز بہاول پور ائےرپورٹ پہنچے تو وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان کا استقبال کےا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شاد باغ کے علاقے میں ڈور پھرنے سے 5 سالہ بچے کے زخمی ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی مصری شاہ ذوالفقار بٹ اور ایس ایچ او شاد باغ ابرار کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات افسوسناک ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے زخمی بچے کو بہترین طبی سہولتیںفراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بہاولنگر کے علاقے منچن آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی انسانی جانوںکے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے آسمانی بجلی گرنے کے باعث ماں بیٹے سمیت جاں بحق ہونے والے3افراد کے لواحقین کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔جاں بحق افراد کے لواحقین کو5لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain