تازہ تر ین

پنجاب میں بڑی تباہی کا خدشہ ، ایمرجنسی نافذ

لاہور، قصور، فیصل آباد، سرگودھا، جہلم، راولپنڈی، پشاور، کراچی (نمائندگان خبریں) پنجاب کے مختلف اضلاع میں عید کے دوسرے اور تیسرے روز موسلادھار بارش کے باعث چھتیں، آسمانی بجلی گرنے اور کرنٹ لگنے سے بچی سمیت 36 افراد جاں بحق جبکہ 77زخمی ہوگئے جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں نہاتے ہوئے13 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونیوالی موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سالانہ اربوں روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کرنے کے باوجود صرف52 ملی میٹر بارش نے حکومتی اور واسا کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہر طرف جھل تھل ہوگئی بارش کا پانی گھروں میں گھس گیا ہنگامی سینٹرز بھی کچھ نہ کرسکے عید کی خوشیاں مانند پڑگئیں، ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں میں شدت کی پیشگوئی کی ہے۔شورکوٹ کے علاقہ بنڈہ سربانہ میں آم کے باغ میں چھپر کے نیچے سوئے ہوئے 2 مزدور موقع پر جاں بحق اور14افراد شدید زخمی ہوگئے، چنیوٹ کے علاقہ دلوالہ میں کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ فیصل آباد میں چھت گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ لاہور کے علاقہ فاضلیہ کالونی میں 13 سالہ بچہ زمین پر گری بجلی کی تار سے چھو کر زندگی کی بازی ہار گیا، ہارون آباد کے نواحی علاقہ خوشحال سنگھ کا محمد خاں موٹر سائیکل پر اپنے کھیتوں کی طرف جا رہا تھا، آسمانی بجلی گرنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ گھاتا سنگھ میں ایک مکان پر بجلی گرنے سے ایک خاتون فرزانہ بی بی اور اس کا 12 سالہ بیٹا محمد شعیب جاں بحق ہوگئے، ضلع ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے پیر کوہ کے نیو پلانٹ کالونی میں خیرمحمد نوتھانی بگٹی کے گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے زر خان موقع پر جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت دس افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، آئی این پی کے مطابق سیلفیاں بناتے ہوئے دریائے سند ھ میں اٹک خورد کے مقام پر ایک ہی خاندان کے 4 نوجوان ڈوب کر جاں بحق جبکہ کنڈ پارک کے مقام پربھی نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے۔ اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقہ موضع فتح شاہ میں بارشی پانی میں نہانی والے دو بہنوں سمیت پانچ بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، ان میں 9 سالہ ثانیہ بی بی، 7 سالہ صائمہ،7 سالہ ضیا الرحمن، 10سالہ مصباح اور نعلین عباس شامل ہیں، خوشاب کے علاقے لنگر والا پتن کے قریب ساہیوال کا رہائشی پاک فضائیہ کا جوان دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گی جبکہ رکھلہ منڈی میں ایک شخص شوکت علی کا چھ سالہ بیٹا برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوا، عید الفطر کے دوسرے روز دریائے سندھ میں دو نوجوان ڈوب گئے، بولان میں پکنک مناتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے جنہیں لیویز نے بچا لیا گیا۔ کراچی میں ہونے والی مون سون بارشوں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے کے نتیجے میں ٹریفک کی صورتحال بری طرح متاثر ہوگئی۔ ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں5افراد جاںبحق ہوگئے جبکہ موٹر سائیکل پھسلنے کے باعث ایک درجن سے زائد افراد زخمیہوگئے۔صوبائی وزیر داخلہ سندھ نے شہر میں ہونے والی بارشوں کے باعث پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میںمون سون بارشوں کے آغاز کے بعد ہی چند منٹوں بعد شہر کی سڑکیں تالا ب کا منظر پیش کرنے لگیں جس کے نتیجے میں تریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور شہر کی اہم شاہراہیں جن میں حسن اسکوائر ، یونیورسٹی روڈ ، نیشنل اسٹیڈیم روڈ، کارساز، شاہراہ فیصل، بلوچ کالونی ، کورنگی کراسنگ ، ایم اے جناح روڈآئی آئی چندریگر روڈ، شاہرا لیاقت، شاہراہ پاکستان سمیت شہرکی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی صورتحال بری طرح خراب ہوگئی ، عید کے تیسرے اور چوتھے دن شہریوں کے غیر معمولی رش اور سڑکوں کے تالاب کا منظر پیش کرنے کے باعث صورتحال مزید خراب ہوگئی اور کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور بیشتر مقامات پر ٹریفک اہلکار نہ ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ شہر میں قائم تفریحی مقامات پر شہریوں کے غیر معمولی رش اور مون سون کی پہلے سے تیاری نہ کیے جانے کے باعث شہریوں کو عید کی تفریح گزارنا مہنگی پڑ گئیں۔ شہر میں بارش کے آغاز کے ساتھ ہی سڑکوں پر پھسلن ہوگئی اور لگ بھگ 30موٹر سائیکل سوار زخمی ہوکر شہر کے مختلف اسپتالوں میں پہنچائے گئے ، ٹریفک جام کے باعث ایمبولینس بھی ٹریفک میں پھنسی رہیں۔ چاکیواڑہ تھانے کی حدود میراں ناکہ کے قریب کرنٹ لگنے سے 18سالہ بابر ولد علی ڈنو جاں بحق ہوگیا۔ اورنگ ٹاو¿ن ڈبہ موڑ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کے ورثا اسپتال سے موت کی تصدیق کے بعد لاش بغیر کارروائی اپنے ہمراہ لے گئے۔ ماری پور تھانے کی حدود ماری پور روڈ ہاکس بے کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو سول اسپتال پہنچایا گیا۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے موسلا دھار بارش کی پیشن گوئی پر راولپنڈی میں گرین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ مون سون کی بارشوں کے شروع ہونے کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور کے آٹھ سو مخدوش اورخطرناک سرکاری اور غیرسرکاری عمارتوں میں ہزاروں خاندانوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ اٹھارہ ہزاری موضع کوٹلی باقر شاہ میں بارش کا پانی جوہڑ میں جمع ہوگیا تھا اور تالاب کی شکل اختیار کرگیا جہاں بچے نہانے لگ گئے تالاب میں نہاتے ہوئے نو سالہ ضیا الرحمن ،دس سالہ مصباح،چھ سالہ نعلین عباس ،آٹھ سالہ صائمہ ،چار سالہ ثانیہ ڈوب کر جاں بحق ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام اور لوگ موقع پر پہنچ گئے اور لاشیں نکال کرہسپتال منتقل کردیں اور پھر ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔ لاہور میں باران رحمت کا سلسلہ گزشتہ روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہا جس سے شہر کا موسم خوشگوار رہا اور لوگوں کے چہرے کھل اٹھے، عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد نے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے پارکوں اور دیگر تفریحی مقامات کا رخ کیا تاہم مختلف شاہراﺅں پر پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا اور ٹریفک بھی سست روی کا شکار رہی۔ ڈی جی خان میں مرہٹہ کے مقام پر4 بچیاں دریائے سندھ میں ڈوب گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دریائے سندھ میں ڈوبنے والی 3بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں اور ایک بچی کو بچا لیا گیا۔ جاں بحق بچیوں کی عمریں 10 سال سے 12 سال تک ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، زیریں سندھ، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں اکثرمقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب، بالائی سندھ، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، سبی، قلات، کوئٹہ، لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain