تازہ تر ین

برطانیہ میں پاکستان کی 70ویں سالگرہ پر انوکھا کام

لندن (وجاہت علی خان سے) پاکستان ہائی کمیشن برطانیہ نے پاکستان کی آزادی کی 70 ویں سالگرہ کا جشن منانے کے سلسلہ میں تقریبات کا آغاز کردیا ہے۔ جس کے پہلے مرحلہ میں لندن کی روایتی ڈبل ڈیکر سرخ بسوں پر ابھرتا ہوا پاکستان کے عنوان سے تصاویر بنائی گئی ہیں جن میں قائداعظم محمد علی جناح‘ قومی پرچم‘ قومی کھیلوں کی تصاویر اور لینڈ آف بیوٹی فل فیسز بھی لکھوایا گیا ہے۔ پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق یہ برانڈنگ کمپین اگلے چار ہفتوں تک جاری رہے گی اور یہ بسیں لندن کے مختلف رورٹس پر خصوصی طور پر وسطی لندن اور لندن کی المعروف آکسفورڈ سٹریٹ پر چلیں گی جس سے لاکھوں کی تعداد میں غیرملکیوں خصوصاً سیاحت کیلئے لندن آنے والوں کو پاکستان کی تہذیب و ثقافت اور آرکیٹکچر کے بارے میں معلومات مہیا ہوسکیں گی۔ ہائی کمشنر سید ابن عباس کے مطابق اس کمپین کی وجہ سے لوگوںکو پاکستان کی اس خوبصورتی کا علم بھی ہوگا جو ابھی تک ان کی نظروں سے اوجھل ہے۔ انہوں نے کہا ہماری یہ بس کمپین ابھی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے اور پاکستان کا خوبصورت لینڈ سکیپ اورکلچر دنیا کے سامنے آرہا ہے اور دنیاکی بہت سی انڈی پینڈنٹ آرگنائزیشنز نے اس کی تعریف کی ہے۔ ہائی کمیشن کے مطابق اس کمپین کو بیسٹ وے گروپ نے سپانسر کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain