اسلام آباد (این این آئی‘آئی این پی) پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں وزیراعظم کے قریبی عزیز طارق شفیع (آج)پیش ہونگے ¾ جے آئی ٹی کے پاس اپنی رپورٹ مکمل کرنے کےلئے8 دن باقی رہ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے قریبی عزیز طارق شفیع کو دوسری بار 2جولائی کو طلب کیا گیا ہے وہ اس سے قبل 15 مئی کو اپنا پہلا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے 25 جون کو سمن جاری ہونے والے سمن کے مطابق حسن نواز کو3 جولائی اور حسین نواز کو 4 جولائی کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ جے آئی ٹی میں حسین نواز کی یہ چھٹی اور حسن نواز کی تیسری پیشی ہو گی۔عید سے پہلے چاند رات کو جاری سمن میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 5 جولائی کو دن 11 بجے پیش ہونے کا سمن جاری کیا گیا ہے ¾مریم نواز پہلی بار مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گی۔جے آئی ٹی نے مریم نواز کو تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ طلب کیا ¾اس سے قبل ان کے شوہر کیپٹن صفدر بھی ٹیم کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔اس سے پہلے وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی اپنا بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے پاس اپنی رپورٹ مکمل کرنے کے لئے صرف8دن رہ گئے ہیں، سپریم کورٹ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو 10جولائی تک رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کے کزن طارق شفیع کے لیے سوال نامہ تیارکرلیا ہے جس میں ان سے حدیبیہ پیپرز ملز اور 90 کی دہائی میں ہونے والے کاروباری معاملات پر پوچھ گچھ کی جائے گی۔ طارق شفیع (آج) اتوار کو جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں گے جبکہ 3 جولائی بروز پیر کو وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز، 4 کو حسین نواز جبکہ 5 جولائی کو وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگی۔
