تازہ تر ین

”اب فوج اپنا فیصلہ سنائے گی“

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ کا گندا دور ختم ہونے والا ہے۔ پاکستان میں سویلین لیڈر شپ کی کوئی عزت نہیں ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بچے 18سال کی عمر میں ارب پتی ہوگئے۔ ہمارے بچے اتنی جلدی امیر نہیں ہوتے۔ جے آئی ٹی گندی مچھلیاں پکڑ رہی ہے شریف خاندان کے پاس ٹریل کا ثبوت دینے کیلئے کچھ نہیں ہے، انہوںنے کہا کہ ن لیگ کو جے آئی ٹی کو بعد میں سمجھ آئی پہلے تو یہ مٹھائیاں بانٹ رہے تھے۔ یہ ملک نوازشریف کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ اگر وزیراعظم ملکی سالمیت کے معاملے میں ملوث ہے تو فوج اپنا فیصلہ سنائے گی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پانامہ کیس میں اگر سارے فیصلے آئین و قانون کے مطابق عملدرآمد ہوجاتے ہیں تو نومبر میں نئے الیکشن ہوجائیں گے۔ آئندہ انتخابات میں عوام کے پاس واحد آپشن عمران خان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے حسین نواز کی تصویر لیک کی فیصلہ آنے کے بعد سب کے نام سامنے آجائیں گے۔ میںعمران خان کے ساتھ ہوں انہی کا نام پی ٹی آئی ہے البتہ ممبر شپ کا فیصلہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کرونگا۔ عمران خان کی خاطر عوامی مسلم لیگ کو کمزور رکھا ورنہ ہمارا بھی ووٹ بینک ہے ہم بھی فنڈ اکٹھے کرسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 5خاندان اور ان کے بچے ملک میں سرائیت کرگئے ہیں۔ بادشاہی نظام چلارہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain