ممبئی(شوبز ڈیسک)ویسے تو بھارتی فلم انڈسٹری میں قابل اعتراض موویز بنانا معمول کی بات ہے، اور ایسی کئی فلموں کو وہاں کا سینسر بورڈ ریلیز سے پہلے ایسے مناظر ہٹانے کی ہدایات بھی جاری کرتا رہتا ہے۔جب کہ بولی وڈ کی کچھ ایسی فلمیں بھی ہیں، جنہیں وہاں کا سینسر بورڈ ریلیز کرنے کی اجازت ہی نہیں دیتا، ان پر پابندی عائد کردی جاتی ہے۔اور بھارتی فلم انڈسٹری میں تیار ہونے والی تیسری قسم کی فلمیں ایسی ہوتی ہیں، جنہیں ریلیز ہونے کی اجازت تو دی جاتی ہے، لیکن انہیں بھارت میں نمائش کے لیے پیش نہیں کیا جاتا، اور اگر انہیں ہندوستان میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جانا ہو تو اس کے قابل اعتراض مناظر خارج کردیے جاتے ہیں۔اے سرٹیفکیٹ اس فلم کو دیا جاتا ہے، جو صرف بالغوں تک محدود ہوتی ہے، جب کہ اس فلم کے قابل اعتراض، متنازع اور خوفناک مناظر خارج کردیے جاتے ہیں مطابق لپ اسٹک انڈر مائے برقعہ’ کو اے سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کے بعد اسے 21 جولائی کو ریلیز کے لیے بھارت بھر میں پیش کردیا جائے گا، جب کہ پاکستان میں اس کی اسکریننگ کے حوالے سے تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آسکی۔فلم پر تو تنازع جاری ہی تھا، مگر فلم کی ٹیم کی جانب سے 27 جون کو مووی کی نئی پرومو تصویر جاری کیے جانے پر بھی بھارت میں تنازع کھڑا ہوگیا۔لپ اسٹک انڈر مائے برقعہ’ فلم میں قابل اعتراض رومانوی مناظر ہیں، یہ فلم 4 خواتین کی زندگی کے ارد گرد گھومتی ہے، جو معاشرے میں کچھ آزادی حاصل کرنا چاہتی ہیں، اور اپنی مرضی کے مطابق رومانوی تعلقات بھی بڑھاتی ہیں۔فلم کے تازہ جاری کیے گئے ٹریلر میں فلم میں کالج کی طالبہ کا کردار ادا کرنے والی ایک لڑکی کو کالج کے لڑکوں کے ساتھ نڈر انداز میں بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔لڑکی کہتے ہوئی نظر آتی ہے کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ لپ اسٹک مت لگا افیئر ہوجائے گا جینز مت پہنو اسکینڈل ہوجائے گا میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ ایسا کیا ہوجائے گا، آپ ہماری آزادی سے اتنا ڈرتے کیوں ہیں۔خیال رہے کہ اس فلم کی ہدایات بھی خاتون ایلانکریتا شریواستوا دے رہی ہیں، اس فلم میں کونکنا سین شرما، اہانا کمارا، پلابیتا بارٹھاکراور رتنا پاٹھک نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔