تازہ تر ین

لاکھوں دلوں پر راج کرنیوالی معروف اداکارہ کی اچانک خود کشی،مداح سو گوار

لاس اینجلس(ویب ڈیسک ) ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب سے شہرت حاصل کرنے والی امریکی اداکارہ 33 سالہ اسٹیو ریان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔اسٹیو ریان نے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں تعلیم حاصل کی، اور وہیں سے ہی اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔اسٹیو ریان نے 2006 میں یوٹیوب پر اپنے نام سے چینل بنایا، اور انہیں وہیں سے ہی شہرت ملی۔اسٹیو ریان کے چینل کو اب تک 43 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے، جب کہ ان کے چینل کے 83 ہزار سے زائد سبسکرائبرز بھی ہیں۔انہوں نے یوٹیوب سے شہرت کے بعد ٹی وی چینلز پر کامیڈی شوز بھی کیے۔اسٹیو ریان کی جانب سے مبینہ خودکشی کا واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب کہ ایک دن قبل ہی ان کے دادا چل بسے تھے۔لاس اینجلس کاﺅنٹی کارنر آفیس نے اپنی ویب سائٹ میں بتایا کہ 33 سالہ اسٹیو ریان نے خود کو پھانسی کا پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔کاﺅنٹی آفیس کی ویب سائٹ کے مطابق اسٹیو ریان نے یکم جولائی کو خودکشی کی۔اس سے قبل 30 جون کو اسٹیو ریان نے اپنی ٹوئٹ میں دادا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے دادا چل بسے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain