کراچی(شوبزڈیسک)پروڈیوسر و اداکار ہمایوں سعید نے جوانی پھر نہیں آنی کا پارٹ ٹو بنانے کی تیاریاں مکمل کرلیں، ذرائع نے انکشاف کیا کہ پارٹ ٹو کیلئے واسع چودھری نے سکرپٹ مکمل کر لیا ہے۔کاسٹ میں حمزہ علی عباسی کی جگہ فہد مصطفی کو سائن کر لیا گیا ہے جبکہ سو ہائے علی ابڑو کی جگہ اب کوئی اور لڑکی جلوہ گر ہوگی۔ پارٹ ون کے فنکاروں کے شیڈول متاثر نہیں ہوئے تو امکان ہے کہ مہوش حیات، عائشہ خان، ثروت گیلانی، واسع چودھری، احمد بٹ اور ہمایوں سعید پارٹ ٹو کا بھی حصہ ہونگے، باقی فنکاروں کی تبدیلی کا امکان ہے۔فلم کو اس بار یورپ سمیت دیگر ممالک میں شوٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے فلم کی کاغذی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ مذکورہ فلم کی عکسبندی اب ماہ اگست میں کی جائیگی جس کیلئے فنکاروں نے اپنے شیڈول ترتیب دینے شروع کردیئے ہیں۔