تازہ تر ین

شہباز شریف برہم, اہم وجہ سامنے آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک‘اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے وزیراعظم کی بیٹی کو طلب کرنے کے فیصلے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں، ہم جے آئی ٹی کے کسی بھی شخص کو گواہ کے طور پر بلانے کے استحقاق کو تسلیم کرتے یہں، لیکن ہماری تہذیب ہمیں خواتین کااحترام سکھاتی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مریم نواز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی پر رد عمل دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مشرف کے دور میں بھی شریف فیملی کی خواتین کے ساتھ ناروابرتاو¿ کیاگیا لیکن وہ ایک غیر آئینی اور غیر قانونی حکومت تھی ، شہبازشریف نے کہا کہ اس حوالے سے طعنہ زنی کرنے اور بے نظیر کی مثالیں دینے والے لوگ وہیں ہیں جنہوں نے اپنے دور میں ہمارے مرحوم والد کو انکے دفتر سے زبردستی اٹھاکر حوالہ زنداں کیا تھا اور وہاں انہیں ادویات سے محروم رکھا گیاتھا، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے چینی کمپنیوں کے حکام کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چائنہ کے ایڈمنسٹریٹر و وائس چیئرمین نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن چائنہ( این ڈی آر سی) نور بیکری(Mr. Nur Bekri)، 1320 میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے چین کے ہیوانگ گروپ کے چیئرمین چا¶پکسی(Mr. Cao Peixi)، پاکستان میں چین کے سفیر سن ویڈانگ، رویائی انرجی گروپ کے چیئرمین کیو یافو اور چینی حکام نے استقبالیہ میں شرکت کی۔ صوبائی وزرائ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،چیف سیکرٹری اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر پنجاب حکومت اور چین کی کمپنیوں کے مابین توانائی سیکٹر میں تعاون کی تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے کے تحت ہیوانگ شین ڈونگ پاور جنریشن کمپنی پنجاب حکومت سے رحیم یار خان میں 1320 میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کا منصوبہ لگانے میں تعاون کرے گی۔ چینی کمپنی اس پلانٹ کے حوالے سے تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ پنجاب حکومت کی طر ف سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی جہانزیب خان اورشین ڈونگ پاورجنریشن کمپنی چائنہ کے صدر نے معاہدے پر دستحظ کئے۔پنجاب حکومت اور چین کے شین ڈونگ رویائی گروپ کے مابین فنی تربیت کے ادارے کے قیام سے کے حوالے سے بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے سیکرٹری توانائی اسد الرحمن گیلانی اور شین ڈونگ رویائی گروپ کی طرف سے سونگ تاجی (Mr. Song Taji)نے دستخط کئے۔ معاہدے کی رو سے چینی کمپنی ساہیوال میں فنی تربیت کاادارہ قائم کرے گی اور اس ادارے میں مقامی نوجوانوں کو فنی تربیت دی جائے گی۔ پنجاب حکومت اور چین کے شین ڈونگ رویائی گروپ کے مابین کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاشی تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور چین اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلی ہیں اور ہر گزرتے لمحے پاکستان اور چین کی معاشی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی اخلاص، محبت اور باہمی احترام پر مبنی ہے اوردونوں ممالک کے مابین بڑھتے معاشی تعاون سے دونوں طرف کے عوام کو فائدہ ہو گا۔ توانائی سیکٹر میں چین کا تعاون بے مثال ہے ۔ توانائی بحران پر قابو پانے میں تعاون پر چین کی حکومت ، قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان کے دورے پر آئے نےشنل انرجی اےڈمنسٹرےشن، چائنہ کے اےڈمنسٹرےٹر نوربےکری اوران کے وفد کے اعزاز مےں گورنمنٹ ہاو¿س، مری مےں ظہرانہ دےا۔ پاکستان مےں چےن کے سفےر سن وےڈانگ،چےئرمےن ہےوانگ گروپ، چائنہ چاو¿پکسی،چےئرمےن روےائی گروپ کےوےافواوراعلی چےنی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ نےشنل انرجی اےڈمنسٹرےشن، چائنہ کے اےڈمنسٹرےٹر نوربےکری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر معلوم ہوا ہے کہ محبت کسے کہتے ہےں اورےہاں آکرپتا چلا ہے کہ خاندان کےا ہوتا ہے اورخاندان کے افراد کو کس طرح عزت و احترام دےا جاتا ہے ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے جوپےار،خلوص اورمحبت دی ہے وہ کبھی فراموش نہےں کرسکوں گا،مےں دورہ پاکستان سے قےمتی ےادےں لے کرواپس جارہا ہوں۔انہوںنے کہا کہپاکستان اورچےن کے عوام کے دل اےک ساتھ دھڑکتے ہےں اور دونوں ملکوں کے درمےان مضبوط تعلقات دہائےوں سے موجود ہےں اورپاک چےن دوستی اسی طرح آگے بڑھتی اورپھلتی پھولتی رہے گی۔انہوںنے کہا کہ سی پےک کے تحت پاکستان کی تعمےر و ترقی کے منصوبے اسی تےزرفتاری سے مکمل ہوتے رہےں گے ۔پاکستان کی تعمےر و ترقی کےلئے ہمارا تعاون پہلے کی طرح آپ کےساتھ رہے گا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورچےن اےک خاندان کی مانند ہےںاورچےن نے خاندان کی فرد کی حےثےت سے پاکستان کو سی پےک کا عظےم تحفہ دےا ہے۔ نےشنل انرجی اےڈمنسٹریشن چائنہ کے ایڈمنسٹریٹر و وائس چےئرمےن نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن چائنہ نور بیکری (Mr. Nur Bekri)نے1320مےگاواٹ کے ساہےوال کول پاور پراجےکٹ کی 22ماہ کی رےکارڈ مدت مےں تکمےل پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی انتھک محنت،عزم اورکام کرنے کی غےر معمولی صلاحےتوں کو زبردست الفاظ مےں خراج تحسےن پےش کےاہے اورکہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کےلئے ہر سطح پر بھرپور حمایت مہیا کی اور بے پناہ تعاون کیا،جس کی بناپر یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہواہے اورپوری دنیا میں نئی تاریخ رقم ہوئی ہے-انہوںنے کہا کہ اس منصوبے کےلئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں بے مثال انداز سے کام کیا گیااورشہبازشریف کی ذاتی دلچسپی کے باعث یہ منصوبہ مقررہ مدت سے کئی ماہ قبل مکمل ہواہے – 22ماہ کی مدت میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا مکمل ہوناایک شاندار کارنامہ ہے جس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف او راس کی پوری ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے دن رات محنت ،عزم اور جذبے کےساتھ اس منصوبے کو مکمل کراےاہے اورپاکستان کے عوام کو اندھیروں سے نجات دلانے کے وعدے کی جانب پیش قدمی کی ہے۔ دریں اثناءوزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے آج گورنمنٹ ہاو¿س،مری مےں خےبر پختونخوا کے علاقے مےں ڈولی لفٹ گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقےن نے ملاقات کی ۔وزےراعلیٰ شہباز شرےف نے خےبرپختونخوا کے علاقے مےں پےش آنے والے اس افسوسناک حادثے مےں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو8لاکھ روپے فی کس کے حساب سے جبکہ زخمی افراد کو 3لاکھ روپے فی کس مالی امداد کے چےک دےئے۔ وزےراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے غمزدہ خاندانوں سے المناک سانحے پردکھ اورافسوس کا اظہارکےا اورسوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزےت کےا۔وزےراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے اےصال ثواب کےلئے دعا کی۔ وزےراعلیٰ نے لواحقےن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مالی امداد انسانی جانوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتی،جن کے جگر گوشے اس المناک حادثے مےںان سے بچھڑ گئے ہےں ،اس کا درداوردکھ وہی محسوس کرسکتے ہےں۔انہوں نے کہا کہ مےں اورپنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہےں اور ہماری تمام تر ہمدردےاں آپ کے ساتھ ہےں،پنجاب حکومت دکھ کی گھڑی مےں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain