اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا، جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تین نسلوں کاحساب دے دیا، ہم بھی تکنیکی سہارے لے کر چھپ سکتے تھے، نوازشریف نے بے رحمانہ احتساب کا سامنا کیا، اپنی کہانی عوام کے پاس لے کر جائیں گے، عوام کی طاقت نوازشریف کیساتھ ہے، نوازشریف کیخلاف سازشیں کی جاتی ہیں، مخالفین سازشیں بند کر دیں، پانامالیکس میں 500 خاندانوں کے نام ہیں، مقدمہ کرنے والوں کی اپنی آف شورکمپنیاں ہیں، ہمارے خلاف الزامات ڈھونڈے جا رہے ہیں، 70 دن کی جے آئی ٹی کے پاس کچھ نہیں۔ دادا کی قبر سے لیکر ہمارے بچوں تک احتساب ہوا، ایک ہی خاندان کا کتنی بار احتساب ہوگا؟، نوازشریف 2018 میں بھی وزیراعظم بنیں گے،مریم نواز کارکنوں کی طرف سے اظہار یکجہتی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا جو کچھ پوچھا گیا اس کا جواب دیا، سپریوم کورٹ کے فیصلے میں میرا نام نہیں، وہ قرض ادا کیا جو مجھ پر واجب نہیں تھا، جے آئی ٹی سے پوچھا ہم پر الزام کیا ہے،ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، یہ پہلی جے آئی ٹی ہے جو الزام ڈھونڈ رہی ہے، فیملی بزنس سے متعلق سوال گھوم پھر رہے ہیں، کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے، ہمارے ذمہ عوام کا کوئی پیسہ واجب الا ادا نہیں۔
وزیراعظم کی صاحبزادی نے مزید کہا ہمارا پانچواں احتساب ہو رہا ہے، جن کا کوئی کاروبار نہیں ان سے بھی پوچھا جائے، ڈان لیکس میں بھی مجھے ملوث کیا گیا، نوازشریف نے حق کے لیے کھڑا ہونا سکھایا، باپ کے نام پر دباو¿ ڈالنے کی کوشش کی گئی، ہمارے پاس بھی بہت سے راستے تھے، ہم استثنیٰ کا حق بھی استعمال کر سکتے تھے۔ واضح رہے وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں،جہاں انہوں نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا، پیشی سے قبل جوڈیشل اکیڈمی پہچنے پر مریم نواز نے کارکنوں اور میڈیا کے نمائندوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔