اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز جے آئی ٹی کے روبرو پیشی کیلئے آنے والی وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑی میں بیٹھ کر جوڈیشل اکیڈمی پہنچی تھیں۔گاڑی ساجد ممتاز قاضی کے نام پے رجسٹرڈ ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیاض احمد چوہان نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز مریم نواز جس ”بی ایم ڈبلیو“ گاڑی میں جوڈیشل اکیڈمی پہنچی تھیں اس کی نمبر پلیٹ جعلی تھی۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں جے آئی ٹی آتے ہوئے مریم نواز کی ”بی ایم ڈبلیو “ گاڑی کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس کی نمبر پلیٹ پر (یو بی 787) نمبر لگا ہوا ہے اور اسلام آباد سے رجسٹرڈ ہے۔