اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پرویز مشرف سے گھر جا کر بیان لیا جا سکتا ہے تو قطری شہزادے حمد بن جاسم سے کیوں نہیں لیا جا سکتا، اگرنیت ہو تو دنیا کے کسی بھی کونے میں جا کر بیان لیا جا سکتا ہے اور اگر بددیانتی ہو گی تو ڈرائیں دھمکائیں گے لیکن قطر نہیں جائیں گے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حمد بن جاسم کے بیان کے بعد کیس ختم ہو جاتا ہے، جے آئی ٹی کو سب سے پہلے حمدبن جاسم کا بیان ریکارڈ کرانا چاہیے تھا، جے آئی ٹی نے حمد بن جاسم سے پہلے بیان کیوں نہیں ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف سے گھر جا کر بیان لیا جاسکتا ہے تو قطری شہزادے حمد بن جاسم سے کیوں نہیں لیا جا سکتا، اگر نیت ہو تو دنیا کے کسی بھی کونے میں جا کر بیان لیا جا سکتا ہے اور اگر بددیانتی ہو گیتو ڈرائیں گے، دھمکائیں گے لیکن قطر نہیں جائیں گے۔
