راولپنڈی (بیورو رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریف برادران قطری شہزادے کو لے آئیں ورنہ پچھلے سال کی قربانی اس سال ہو جائے گی ۔ شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا کہ پانامہ کیس کا معاملہ کیس سازش کے تحت نہیں نکلا بلکہ اس کی صورت میں شریف برادران اللہ کی پکڑ میں آ گئے ہیں۔ عدالت عظمیٰ کے دو ججوں نے کہا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں جبکہ تین نے انہیں سیلین مافیا قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ یہ چور نہیں بلکہ سچے ہیں تو ان کو اپنا مو¿قف ثابت کرنے کے لئے قطری شہزادے کو پاکستان لانا ہو گا ورنہ اس کے بھیجے گئے خط کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی ۔ پچھلے سال قصائی کے بھاگنے کے باعث جو قربانی نہ ہو سکی تھی وہ اس سال ہو جائے گی ۔ شیخ رشید نے کہا نواز شریف خود اپنے خلاف سازش کرتے ہیں سب کھیل ختم ہو گیا۔ عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں اٹامک دھماکے کرنے میں نواز شریف کا کوئی ہاتھ نہیں تھا۔ 72 سے 80 گھنٹے کا کھیل باقی رہ گیا ہے خون کے آخری قطرے تک عمران کے ساتھ ہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ سارا تین دن کا کھیل رہ گیا ہے۔ عمران خان نے ان کی تلاشی کرائی ہے۔ تحریک انصاف کے امیدوار کی انتخابی مہم کیلئے کراچی آیا ہوں۔ جب بھی نواز شریف کو اکثریت ملی۔ انہوں نے اپنے پاﺅں پر کلہاڑی ماری۔ نیا وزیراعظم کون ہو گا۔ یہ فیصلہ نواز شریف نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا گیا تو صوبائی اسمبلیوں کو بھی تحلیل ہونا چاہیے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ سے کوئی فیصلہ آتا ہے تو حکمرانوں کا کھیل اور کہانی ختم ہے۔ فیصلہ آنے کی صورت میں اداروں کی ذمہ داری ہے کہ نواز شریف سے 72 گھنٹوںمیں وزیر اعظم ہاﺅس خالی کرایا جائے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم ہاﺅس سازشوں کا ہیڈ کوارٹر بنا ہوا ہے۔ شریف خاندان نے اب تک کوئی منی ٹریل پیش نہیں کی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ آج اسفند یار ولی اور مولانا فضل الرحمان نواز شریف کے ساتھ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے سندھ میں نیب قوانین کو اپنے مفاد کیلئے ڈھالا گیا۔ عوامی مسلم لیگ عمران خان کے ساتھ مل کر ان کی سیاست کو نیست ونابود کر دے گی۔ آئندہ کی سیاسی صورتحال میں پیر پگاڑا اور ایم کیو ایم پاکستان کا کردار کلیدی ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے 2 تہائی اکثریت آنے کے بعد خود اپنے پیر پر کلہاڑی ماری ہے۔ جے آئی ٹی اور عمران خان کا فیصلہ آنے والا ہے دونوں میں عمران خان کی فتح ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف منروا کمپنی کی بینفشری اونر ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ 10 جولائی کو ہو جائے گا اور سب کچھ ثابت ہو جائے گا۔ آئندہ 6 سے 8 ہفتوں میں نئے وزیراعظم کا فیصلہ ہو گا۔ ایٹمی دھماکوں میں نواز شریف کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ ایٹمی دھماکے گوہر ایوب، راجہ ظفر الحق اور میں نے کرائے تھے۔
شیخ رشید