تازہ تر ین

2لاکھ 66ہزار پاکستانی ملک بدر

لاہور(خصوصی رپورٹ)دنیا کے مختلف ممالک سے غیر قانونی طور قیام پذیر پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔دنیا کے مختلف ممالک سے گزشتہ 3سالوں میں2لاکھ66ہزار پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا، سعودی عرب سے سب سے زیادہ 1لاکھ39ہزار49 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ،جبکہ متحدہ عرب امارات سے 18ہزار476،برطانیہ سے 6ہزار939،امریکہ سے339،چین سے 133 اور اومان سے 7ہزار400 پاکستانیوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بدر کیا گیا۔ پانامہ سے بھی 2016میں 11پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا ۔دستاویزات کے مطابق دنیا بھر سے گزشتہ تین سالوں میں 2لاکھ66ہزار پاکستانیوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر ڈی پورٹ کیا گیا ، سب سے زیادہ 1لاکھ39ہزار49پاکستانیوں کو صرف سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا ۔دوسرے نمبر متحدہ عرب امارات سے 18ہزار476پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ اومان سے 7ہزار400،ملائشیا سے 10ہزار505،برطانیہ سے 6ہزار939،ترکی سے 5ہزار121،یونان سے 4ہزار965،جنوبی افریقہ سے 1369،تھائی لینڈ سے 880،روس سے 532،فرانس سے 444،امریکہ سے339،بحرین سے 700،کویت سے 368،ہانگ کانگ سے 200،جرمنی سے 449،سری لنکا سے 413،چین سے 133،بھارت سے 27،سپین سے 242،آسٹریلیا سے88،کینیڈا سے 195،ایران سے175 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا ۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن سمیع الرحمان خان جامی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مختلف ممالک سے غیر قانونی طور قیام پذیر پاکستانیوںکے ڈپورٹ ہونے کے بعد ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جاتی ہے ۔اس بات کی تفتیش بھی کی جاتی ہے کہ یہ کس ویزے پر پاکستان سے گئے تھے اور کن وجوہ کی بنا پر مقررہ وقت پر واپس نہیں آسکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain