نکیال (خصوصی رپورٹ) نکیال سیکٹر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ و گولہ باری ہوئی جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیل کے مطابق نکیال سیکٹر کے گاﺅں لنجوٹ، بالا کوٹ، موہڑہ دھروتی، دوہری مال، کنیٹ اور داتوٹ میں گزشتہ رات وقفے وقفے سے فائرنگ کی گئی۔ اس دوران متعدد گولے بھی داغے گئے، فائرنگ سے متعدد گولیاں سول آبادی کی طرف آئیں اور مکانوں کے اردگرد لگیں لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔
