Tag Archives: firing

نکیال سیکٹر پر گھمسان کا رن ۔۔پاک فوج کا سورماﺅں کیخلاف منہ توڑ اقدام

نکیال (خصوصی رپورٹ) نکیال سیکٹر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ و گولہ باری ہوئی جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیل کے مطابق نکیال سیکٹر کے گاﺅں لنجوٹ، بالا کوٹ، موہڑہ دھروتی، دوہری مال، کنیٹ اور داتوٹ میں گزشتہ رات وقفے وقفے سے فائرنگ کی گئی۔ اس دوران متعدد گولے بھی داغے گئے، فائرنگ سے متعدد گولیاں سول آبادی کی طرف آئیں اور مکانوں کے اردگرد لگیں لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔

کراچی میں افغان قونصل خانے میں گارڈ کی فائرنگ سے سفارت کار جاں بحق،پولیس

کراچی(ویب ڈیسک)کلفٹن میں افغان قونصل خانے میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے سفارت کار محمد ذکی جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں افغان قونصل خانے کے اندر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد ذکی کے نام سے ہوئی ہے جو افغان قونصل خانے کا تھرڈ سیکرٹری بتایا جاتا ہے۔دوسری جانب ایس ایس پی ساو¿تھ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے اور فائرنگ کرنے والا گارڈ افغان شہری راحت اللہ ہے جسے حراست میں لے لیا گیا۔ گارڈ نے فائرنگ افغان قونصل خانے کی لابی میں کی۔

علم اور تعلیم کے دشمنوں کا ایک اور وار ….پروفیسر فائرنگ سے جاں بحق

لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور میں سائنس کالج کے پروفیسر را الطاف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق منگل کو سائنس کالج کے پروفیسر را الطاف اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑ کرگھر جارہے تھے کہ اقبال ٹاﺅن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں پروفیسر راﺅ الطاف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا جبکہ شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے جائیں گے ۔دوسری جانب علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔علم اور تعلیم کے دشمن اکثر و بیشتر ملک میں اساتذہ کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔رواں برس 8 جون کوکوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لا کالج کے پرنسپل بیرسٹر امان اللہ خان ہلاک ہوگئے تھے۔اس سے قبل اپریل 2015 میں ملک کے سب سے بڑے شہرکراچی میں جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسرکو ٹارگٹ کر کے قتل کر دیاگیا تھا۔جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے استادوحید الرحمن کی کار پر فیڈرل بی ایریا (ایف بی ایریا)میں اس وقت فائرنگ کی گئی، جب وہ یونیورسٹی جارہے تھے۔قبل ازیں 18 ستمبر 2014 کو جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے سربراہ شکیل اوج کو بھی گلشن اقبال کے علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔