تازہ تر ین

جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر 13 سال بعد بھی نامکمل ، تہلکہ خیز رپورٹ

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور میں بننے والے جوڈیشل کمپلیکس کا منصوبہ تیرہ سال بعد بھی مکمل نہ ہوگا، انتظامیہ کی غفلت، فنڈز کی کمی کے ساتھ ساتھ وکلاءعہدیداران کی نااہلی اور لاپروائی اس تاخیر کا باعث ہے، انصاف اور لوگوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والے اپنے اجتماعی حق کے لیے جدوجہد کرنےسے گریزاں دکھائی دیتے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس کے فیز ٹو میں بننے والے وکلاءچیمبرز ابھی تک زیرتعمیر ہیں تعمیراتی کام کے باعث سکیورٹی رسک میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، ملک کے سالانہ بجٹ میں ہر سال اربوں روپے رکھے جاتے ہیں جن میں سے کروڑوں روپے تعمیراتی کاموں کے لیے مختص کیے جاتے ہیں، اس سال کے بجٹ میں بھی صرف سیشن کورٹس کے لیے 5.5 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا تھا، اس کے علاوہ ہر حکومت کے پاس وکلاءکیلئے بھی خصوصی فنڈز ہوتے ہیں، کچھ حکومتیں ان فنڈز کو وکلاءکی بہبود پر استعمال کردیتی ہے مگر کچھ حکومتیں ان فنڈز کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتی ہیں جس کے باعث وکلاءکی اجتماعی فلاح کے منصوبے دھرے رہ جاتے ہیں۔2015ءمیں فیز ٹو کا افتتاح کیا گیا اور عدالتوں نے کام شروع کیا مگر اسی منصوبے کا دوسرا حصہ جس میں وکلاءکیلئے چیمبرز کی تعمیر کیے جانا تھے وہ آج بھی مکمل نہ ہوسکاہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain