تازہ تر ین

گلی گلی میں شور ہے سارا ٹبر چور ہے : عمران خان

کہوٹہ(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر نیا پاکستان بننے جا رہا ہے، اگلے ہفتے فیصلہ ہو جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہوٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیا پاکستان تب بنے گا جب چوروں کو پکڑا جائے گا۔ حکمران جھوٹا ہو تو سارے ملک کا نظام اور ادارے تباہ کر دیتا ہے۔ 30 سال سے نواز شریف کا احتساب نہیں ہوا کیونکہ وہ اداروں کو خرید لیتے تھے۔ انہوں نے ہمیشہ ڈاکوو¿ں سے مک مکا کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے ہفتہ فیصلہ ہو گا کہ کیا یہ ڈاکوو¿ں کا پاکستان ہو گا یا نیا پاکستان بنے گا؟ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر نیا پاکستان بننے جا رہا ہے، اگلے ہفتے فیصلہ ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آج ایک مقروض ملک بنتا جا رہا ہے۔ یہاں ایک چھوٹا سا طبقہ امیر سے امیر تر ہوتا جا رہا ہے۔ مہنگائی کا سارا بوجھ صرف غریبوں پر ڈالا جا رہا ہے۔ ہر سال ایک ہزار ارب منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر جاتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شریف مافیا کرپٹ مافیا کا دفاع کرتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain