گوجرانوالہ(خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن کے 600 کرپٹ سرکاری افسران واہلکار کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردئےے۔ اینٹکرپشن کو مطلوب ملزمان میں 55گزیٹڈ اور545نان گزیٹڈ سرکاری اہلکاران شامل ہیں۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے دوسرے اضلاع کی طرح گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاالدین اور نارووال کے اضلاع میں کرپشن کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں اینٹی کرپشن حکام کو کہا گیا کہ جن سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمات درج ہیں یا انکوائریاں چل رہی ہیں ان کے کوائف بارے آگاہ کیا جائے۔ جو سرکاری اہلکاران دو یا اس سے زیادہ مقدموں میں ملوث پائے گئے ہیں ان کی الگ سے کیٹیگری رکھی گئی ہے۔ ان ملازمین کے بارے میں الگ سے رپورٹ بھجوائی جائے تاکہ ان کے خلاف فوری کارروائی کی جاسکے۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاالدین اور نارووال کے اضلاع میں 280مقدمات میں لگ بھگ 600سرکاری اہلکاران ملوث ہیں، جن میں سے بیشتر کے خلاف انکوائریاں مکمل ہوچکی ہیں جن میں انکوائری افسران نے انہیں گناہ گار قرار دیا ہے۔کرپشن میں ملوث اہلکاروں کا ریکارڈ انکے متعلقہ محکموں کے مجاز افسران کو بھی بھجوایا جائےگا جن کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی۔
گرفتار/ حکم
