لاہور (خصوصی رپورٹ) جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد مسلم لیگ (ن) کے خواتین ونگ کو متحرک کرنے کیلئے مریم نواز میدان میں آگئی ہیں۔ مریم نواز نے پاکستان بھر کی منتخب قومی و صوبائی خاتون ارکان اسمبلی سے رابطے تیز کردیئے۔ سیاسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کل مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں پاکستان بھر سے مسلم لیگ (ن) کی رہنماﺅں سمیت قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی ارکان شرکت کریں گی اور سیاسی صورتحال کو کنٹرول کرنے سمیت پانامہ کیس کے فیصلے کو درست قرار دینے والے مسلم لیگی رہنماﺅں کو منانے کا ٹاسک بھی دیا جائے گا تاکہ ایسے ارکان سے سیاسی مخالفین فائدہ نہ اٹھا سکیں۔
