لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی عا دل میمن کی ہد ایت پر سٹی ڈویثر ن پولیس نے متعد د علا قو ں میںسرچ آپریشن کیا جہاںہاسٹلز اور اپارٹمنٹس اور کر ایہ داروں کی مکمل چیکنگ کی گئی، 20 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔دہشتگردی کے پیش نظر پولیس نے سٹی ڈویثر ن کے مختلف علاقوں لو ئر ما ل ،راوی روڈ ،لو ہا ری گیٹ ،مو چی گیٹ ،گو المنڈ ی بھا ٹی گیٹ داتا دربا ر ،اکبر ی گیٹ میں سرچ آپریشن کیا ہے۔سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کے شناختی کوائف کی تصدیق کی کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرایہ نامہ چیک کئے گئے اور مختلف ہاسٹلز اور گھروں کی بھی تلاشی لی گئی۔ کوائف کی تصدیق کے لئے بائیو میٹرک ڈیوائس کا استعمال کیا گیا۔مکمل کوائف ظاہر نہ کرنے پر 20مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مکمل کوائف ظاہر کرنے پر حراست میں لئے گئے تمام افراد کو چھوڑ دیا جائے گا۔
