نئی دہلی(یو این پی)مہندرا سنگھ دھونی کے پاس 44 موٹر بائیکس ہیں اور انھیں شمار کرنا آسان نہیں ہوتا، دھونی نت نئی موٹر سائیکلوں کے دلدادہ ہیں۔دھونی کے ساتھی کرکٹر رویندرا جڈیجا نے کہا کہ دھونی نے مجھے ہیاباسو نامی بائیک لینے کا مشورہ دیا تھا تاہم اسے چلانے کیلئے مجھے پہلے کچھ پریکٹس بھی کرنا پڑی۔
، میں ایک بار دھونی کے گیراج میں گیا تھا تو وہاں کھڑی موٹرسائیکلوں کی بڑی تعداد دیکھ کر حیران رہ گیا، میں نے ان سے پوچھاکہ یہاں کتنی بائیکس ہوں گی، اس پر ان کا جواب تھا کہ میرے پاس 43،44 بائیکس ہیں لیکن اس میں سے نصف کو بھی استعمال نہیں کرتا۔