میئرلندن صادق خان کی حفاظت پر مامور پولیس افسران اسلحے سے بھرا بیگ سڑک پر بھول گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق میئرلندن صادق خان کی حفاظت پر مامور پولیس افسران اسلحے کا بیگ سڑک پر بھول گئے جس کے بعد میٹ پولیس نے محکمہ جاتی کارروائی کرتے ہوئے 5 افسران کو فرنٹ لائن ڈیوٹی سے ہٹا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیگ جنوبی لندن میں میئرکی رہائش گاہ کے باہر ایک شخص کو ملا، مشکوک بیگ کی اطلاع پرپولیس پہنچی اوربیگ کو قبضے میں لے لیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میٹ پولیس کے ڈائریکٹریٹ آف پروفیشنل اسٹینڈرڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ترجمان میئر لندن کے مطابق واقعہ سنگین غلطی ہے، فورس یقینی بنائے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔
واضح رہے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میئرلندن کو 2017 سے پولیس سکیورٹی حاصل ہے۔

