واشنگٹن(ویب ڈیسک)سانحہ نائن الیون کو 25 سال بیت گئے مگر اس دن کے زخم آج بھی تازہ
ہیں۔امریکا میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے دہشتگرد حملے نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، ہائی جیک کیے جانے والے طیارے موت بن کر بلند و بالا ٹوئن ٹاورز سے ٹکرائے، ٹوئن ٹاورز پر یکے بعد دیگرے دو حملوں سے تین ہزار کے قریب جانیں لقمہ اجل بنیں۔نائن الیون نے دنیا کی عسکری اور سیاسی جہت کو بدل کر رکھ دیا،افغانستان میں امریکی بدلے کی کارروائی مشرق وسطیٰ میں ہولناک جنگوں کا باعث بنی۔11ستمبر 2001 کی صبح جو معمول کے مطابق شروع ہوئی، مگر تاریخ کے سیاہ ترین ابواب میں ہمیشہ کیلئے درج ہوگئی، امریکا پر ایسا حملہ جس نے صرف عمارتیں نہیں گرائیں بلکہ دنیا کا سیاسی منظر نامہ ہی بدل دیا۔19دہشت گردوں نے امریکا کے تین مختلف ہوائی اڈوں سے چار مسافر طیارے ہائی جیک کئے، دو طیارے نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے ٹکرائے، ایک پینٹاگون سے جا ٹکرایا اور چوتھا پنسلوانیا میں گر کر تباہ ہوگیا، چند ہی لمحوں میں بلند و بالا ٹوئن ٹاور کی عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں بدل گئیں۔حملے کے وقت صدر جارج ڈبلیو بش ریاست فلوریڈا میں ایک پرائمری سکول کا دورہ کر رہے تھے، وائٹ ہاس کے چیف آف سٹاف اینڈی کارڈ نے ان کے کان میں حملے کی اطلاع دی۔9/11کے دہشت گرد حملے میں تقریباً تین ہزار افراد ہلاک ہوئے، حملے امریکا پر تھے مگر اس کے اثرات پوری دنیا نے بھگتے، امریکا نے القاعدہ اور اس کے سربراہ اسامہ بن لادن کو حملوں کا ذمے دار قرار دیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اعلان کرکے افغانستان پر فوجی کارروائی شروع کردی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں بے گناہ شہری لقمہ اجل بنے۔
نائن الیون
بریکنگ نیوز
- پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نااہلی بھی ہے: شاہد آفریدی
- بحرین کا ایران سے آبنائے ہرمز اجلاس میں شرکت سے انکار
- عاجزی اپناو خود کو فٹ رکھو رضا اللہ کو سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف کی نصیحت
- سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے رہنے کا امکان
- کانگو میں ایبو لا کے 7ہزار کیسز سیتجاوز3398 ہلاکتیں ہو گئیں
- مصر’ الجزائر’امارات کے وزرائے خارجہ میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- نور مقدم قتل کیس ظاہر جعفرکی صدارتی معافی کی درخواست
- انگلینڈ سے 3-0 شکست، بابر اعظم نے بڑے جائزے کا عندیہ دے دیا
- فرانس میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 44 افراد زخمی
- حوثیوں کا باب المندب کے اسٹریٹجک جزیرہ میون پر کنٹرول
- kpk 26اضلاع ہارڈ ایریا قرار افسران کیلئے 250 فیصد سیکیورٹی الائونس منظور
- لاہور سیالکوٹ گوجرانوالہ گجرات نارواوال شیخوپور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع
- ٹرمپ کی نائن الیون حملے ایران سے جوڑنے کی کوشش
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیائ سے محروم
- روس کا ایٹمی ہتھیاروں کا رخ لتھوانیا کی جانب کرنے کی دھمکی
- پاکستان کے61ویں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
- دستاویزی فلم میں غزہ میں مصنوعی ذہانت سے ہونیوالے قتل کے شواہد، اسرائیلی فوج کی تردید
- پٹرول کی بڑھتی قیمتیں’ایک بار پھر مہنگائی کے نئے طوفان کا خطرہ
- قشم کے قریب ایرانی بحری جہاز پر حملہ ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
- اے سی خراب’ جنرل ہسپتال کی سنٹرل لیب میں سپیشل کیمسٹری مشین بند
