لاہور (این این آئی) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون نے گلبرگ میں کارروائی کرتے ہوئے3 جعلی کال سنٹرز پر چھاپے مار کر 59 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 52 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران61 لیپ ٹاپس، 21 کمپیوٹر سسٹمز اور 52 موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان غیر ملکی شہریوں کو موبائل فون اپ گریڈ کرنے اور سستے پیکجز کی پیشکش کے نام پر دھوکا دیتے تھے۔ ملزمان جعلی ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کا ڈیٹا ہیک کرتے اور ہفتہ وار ادائیگیاں اپنے اکائونٹس میں منتقل کر لیتے تھے۔ این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان کی جانب سے حاصل کی گئی رقم ٹریڈنگ اور منی ٹرانسفر ایپس کے ذریعے منتقل کی جاتی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ ملزمان کی سرگرمیوں سے پاکستان کی ڈیجیٹل ساکھ کو نقصان پہنچا۔
بریکنگ نیوز
- این سی سی آئی اے کا گلبرگ میں 3 جعلی کال سنٹرز پر چھاپہ’ 59 ملزم گرفتار
- گوجرانوالہ:دولہا دلہن کی گاڑی پر فائرنگ، دلہن جاں بحق، ملزمان فرار ، مقدمہ درج
- راولپنڈی:بینظیر بھٹو ہسپتال میں دو بچے دوران زچگی جاں بحق
- گلبرگ میں 3جعلی کال سنٹرز پر چھاپے، 59 ملزمان گرفتار
- ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کیلئے کمپنیوں سے درخواستیں طلب، 80 ہزار روپے سبسڈی کی تجویز
- لاڑکانہ:مہنگائی کے ہاتھوں تنگ مسافر خطرناک طریقے سے گاڑیوں کی چھت پر سوار ہیں۔
- مذاکرات کامیاب رہے’گیس سستی فروخت نہیں کرسکتے:ایسوسی ایشن
- سیکرٹری داخلہ ،جیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت کی آج ذاتی حیثیت میں ہائیکورٹ طلبی
- سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار سردار امان اللہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
- نیا سمارٹ فون متعارف، فزیکل سوئچ سے کیمرہ اور مائیکروفون بند کرنیکی سہولت
- پاکستانی سفارتخانے کی باکو انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت، ادبی ورثے کی نمائش
- سانگھڑ’ بس اور کار کا تصادم، بچے اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- صادق آباد پولیس کی کارروائی، 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
- جرمنی میں پہاڑی پر واقع ہٹلر کے زیر استعمال تاریخی خفیہ عمارت عقاب کا گھونسلا نذر آتش
- ایل پی جی گیس کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف لاہور عوامی رکشہ یونین کے رکشہ ڈرائیورز ٹھوکر مین روڈ پر احتجاج کررہے ہیں ۔
- ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستانی ڈیری سیکٹر میں اہم پیشرفت
- راولپنڈی :ڈھوک رتہ میں نئی گیس پائپ لائن کی تنصیب کے بعد لائنوں سے گیس کی بجائے پانی نکل رہا ہے ۔
- پنجاب میں پانی، صفائی ‘حفظان صحت سے متعلق بڑی آگاہی مہم شروع کرنیکا فیصلہ
- تھانہ مورگاہ پولیس کی کارروائی، مورگاہ کے علاقہ میں کمسن بچی کے علاج معالجہ کے دوران وفات کا معاملہ
- ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین،پمپ منیجر،ملازم اور ساتھی ملوث نکلے، تینوں ملزمان گرفتار،نقدی 18 لاکھ روپے برآمد
