Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تھانہ بسال پولیس کا جرائم کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
    • اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
    • آئرلینڈ میں عالمی رہنما بال بال بچ گئے’ گرینڈ ڈنر کے مقام سے بم برآمد
    • سہیل آفریدی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی حراست آئینی عدالت میں چیلنج
    • ممکنہ غفلت پرSHOتھانہ ٹمن سمیت 4پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا
    • اٹک :ڈی پی اوکیپٹن علی بن طارق ،ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ کر رہے ہیں ۔
    • بھارت نے بنگلہ دیشی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی واپسی کیلئے شرائط رکھ دیں
    • ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی نااہلی،ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ
    • ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد میں پولیس کا اظہار یکجہتی
    • پہلے جدید اور ڈیجیٹل بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا
    • پبلک اسکول کا یومِ والدین اور تقریبِ تقسیمِ انعامات
    • مریم نواز کا 17نومبر کا شیڈول دورہ چکوال کھٹائی میں پڑنے کا امکان
    • سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کے مقدمے میں پولیس تفتیش جاری
    • رستم :ایس ایس جی کمانڈوز کے شہید آفتاب علی کے قبر پر پاک فوج سلامی پیش کر رہے ہیں ۔
    • سربراہ پاک فضائیہ کی ازبکستان کی اعلی دفاعی اور فضائی قیادت سے اہم ملاقاتیں
    • ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کر تے ہوئے نیا کرایہ نامہ جاری کر کے اپنی زمہ داری پوری کر دی
    • بانی سے ملاقات کے بعد بھی پی ٹی آئی قیادت کے اختلافات ختم نہ ہو سکے
    • دوسرا بین الاقوامی مقابلہ حسن قرت 24 سے 26 نومبر اسلام آباد میں ہوگا
    • عوام کی جیبوں پر ایک اور خاموش مگر کاری وار سامنے آ گیا
    • فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کی آمد، ہزاروں شہری منتقل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سہیل آفریدی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی حراست آئینی عدالت میں چیلنج

    By Khabrain Newsنومبر 15, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی آئینی عدالت میں ایک اہم آئینی درخواست دائر کی گئی، جس میں
    سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی گرفتاری اور حراست کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کی جانب سے ایڈووکیٹ معظم بٹ کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منتخب نمائندوں کو حراست میں رکھنا عوام کے انتخابی مینڈیٹ کو غیر موثر بنانے کے مترادف ہے اور عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تمام زیر حراست ارکان اسمبلی کو عدالت میں پیش کرکے ان کی حراست کا قانونی جواز جانچا جائے اور ان کی فوری رہائی کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں عدالت کے روبرو یہ اہم آئینی سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ آیا ریاستی ادارے منتخب نمائندوں کی سیاسی سرگرمیوں اور ان کے پارلیمانی کردار کو روک سکتے ہیں یا نہیں۔دائر کردہ پٹیشن کے مطابق سیاسی وابستگی کی بنیاد پر منتخب نمائندوں کو نشانہ بنانا آئین کے آرٹیکل 4، 14، 17 اور 25 کی صریح خلاف ورزی ہے، اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یہ واضح کرے کہ زیر حراست ارکان اسمبلی اس وقت کہاں ہیں اور ان کی حراست کی قانونی حیثیت کیا ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 232، 234 اور 245 کے تحت حاصل ہونے والے غیر معمولی اختیارات بھی شہریوں کے بنیادی حقوق سے بالاتر نہیں ہیں اور گورنر راج نافذ ہونے سے بنیادی حقوق ختم نہیں ہو جاتے، بلکہ تمام حکومتی اقدامات وفاقی آئینی عدالت کے عدالتی جائزے کے تابع ہیں۔ درخواست میں یہ بھی یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ بانی نے محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری سونپی تھی اور ریاستی مشینری کو سیاسی اختلاف دبانے اور منتخب نمائندوں کو غیر موثر بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      تھانہ بسال پولیس کا جرائم کی روک تھام کیلئے اہم اقدام

      اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح

      آئرلینڈ میں عالمی رہنما بال بال بچ گئے’ گرینڈ ڈنر کے مقام سے بم برآمد

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.