اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ایبٹ آباد پبلک اسکول کے یومِ والدین اور سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات 2026 کے موقع پر ایک پروقار، رنگا رنگ اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محترمہ وجیہہ قمر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں طلبہ نے اپنی تعلیمی، فنی، ثقافتی اور کھیلوں کی
صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، جبکہ والدین، اساتذہ، سابق پرنسپلز، ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ایبٹ آباد پبلک اسکول کا قیام 1960 کی دہائی میں اس مقصد کے تحت عمل میں لایا گیا تھا کہ ملک کو معیاری تعلیم، بہترین تربیت اور اعلی کردار کے حامل نوجوان فراہم کیے جائیں۔ یہ ادارہ گزشتہ 66 برس سے تعلیمی میدان میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اور پاکستان کے نامور تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ ایک اقامتی تعلیمی درسگاہ کی حیثیت سے یہاں طلبہ کی محض نصابی تعلیم پر توجہ نہیں دی جاتی بلکہ ان کی اخلاقی، جسمانی، ذہنی اور سماجی نشوونما کے لیے بھی جامع تربیتی ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔ایبٹ آباد پبلک اسکول کے فارغ التحصیل طلبہ آج ملک کے عسکری اداروں، سول سروسز، طب، انجینئرنگ، پولیس، کسٹمز، انکم ٹیکس، کاروبار اور دیگر اہم شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ ادارے کی ایک نمایاں خصوصیت یہ بھی ہے کہ موجودہ پرنسپل اختر علی قریشی خود بھی اسی ادارے کے فارغ التحصیل ہیں، جو اپنے مادرِ علمی کی بہتری اور ترقی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک اور اس کے ترجمے سے ہوا، جسے اردو، انگریزی اور چینی زبان میں پیش کیا گیا۔ بعدازاں طلبہ نے پی ٹی کے شاندار مظاہرے کے ذریعے اپنی جسمانی تربیت اور نظم و ضبط کا عملی اظہار کیا۔ تقریب کے دوران ملی نغموں، کلامِ اقبال، مزاحیہ قوالی اور ہندکو لوک کہانی کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا گیا، جسے حاضرین خصوصا والدین نے بے حد سراہا۔طلبہ نے گھڑ سواری اور جمناسٹک کے حیرت انگیز کرتب پیش کرکے تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ گھڑ سواری کا سلسلہ گزشتہ سال پرنسپل اختر علی قریشی کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد طلبہ میں خود اعتمادی، جسمانی تربیت، نظم و ضبط اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ طلبہ کی انفرادی اور اجتماعی کارکردگی نے ثابت کیا کہ ادارے میں تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے ایبٹ آباد پبلک اسکول کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل اختر علی قریشی کی سربراہی میں ادارہ ایک مرتبہ پھر اپنے شاندار تعلیمی اور تربیتی تشخص کی جانب گامزن ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی بہتر نگہداشت، معیاری تعلیم اور ہمہ جہت تربیت کسی بھی تعلیمی ادارے کی بنیادی ذمہ داری ہے اور ایبٹ آباد پبلک اسکول اس حوالے سے قابل ستائش اقدامات کر رہا ہے۔وجیہہ قمر نے تقریب میں پیش کیے جانے والے مختلف پروگراموں، طلبہ کی صلاحیتوں اور اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ ایسے باکردار، محب وطن اور سچے مسلمان پاکستانی تیار کرتا رہے گا جو مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت کرتے ہوئے ایک محفوظ، مستحکم اور روشن پاکستان کی ضمانت بنیں گے۔وزیر مملکت نے پرنسپل اختر علی قریشی کی جانب سے جدید تقاضوں کے مطابق مصنوعی ذہانت کے استعمال، اسکول کی تجربہ گاہوں کی بہتری، کیمپس کی ترقی، تاریخی عمارت کی تعمیر و مرمت اور جماعتوں کو ڈیجیٹل نظام سے منسلک کرنے کے اقدامات کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ترقی اور تدریسی معیار کی بہتری کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔تقریب کا دوسرا مرحلہ سال بھر کے دوران تعلیمی، کھیلوں اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور اعزازات کی تقسیم پر مشتمل تھا۔ اس موقع پر کامیاب طلبہ کو اسناد، تمغوں اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔ طلبہ کی کامیابیوں کو والدین اور اساتذہ نے بھرپور انداز میں سراہا، جبکہ نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔اس موقع پر پرنسپل اختر علی قریشی نے ادارے کے ملازمین کی خدمات اور محنت کو سراہتے ہوئے ان کے لیے ایک بنیادی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا اعلان کیا، جسے حاضرین نے خوش آئند قرار دیا۔تقریب میں ایبٹ آباد پبلک اسکول کے سابق پرنسپلز، اساتذہ کرام، میڈیا کے نمائندوں، ضلعی انتظامیہ کے عہدیداروں، والدین اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ایبٹ آباد پبلک اسکول ملک کے ان ممتاز اقامتی تعلیمی اداروں میں شامل ہے جہاں طلبہ کو صرف کتابی علم تک محدود رکھنے کے بجائے ان کی شخصیت کے تمام پہلوں کو نکھارنے پر توجہ دی جاتی ہے۔ اساتذہ کلاس رومز کے علاوہ ہاسٹلز، کھیل کے میدانوں اور دیگر تربیتی سرگرمیوں میں بھی طلبہ کی رہنمائی اور نگرانی کرتے ہیں۔ ادارے کا بنیادی مقصد ایسے نوجوان تیار کرنا ہے جو علم، کردار، نظم و ضبط اور قومی ذمہ داری کے جذبے سے سرشار ہوں۔یومِ والدین اور تقریبِ تقسیمِ انعامات 2026 نے ایک مرتبہ پھر اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ ایبٹ آباد پبلک اسکول اپنی 66 سالہ تعلیمی روایت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے نئی نسل کی تعلیم و تربیت کے لیے سرگرم عمل ہے۔
بریکنگ نیوز
- پہلے جدید اور ڈیجیٹل بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا
- پبلک اسکول کا یومِ والدین اور تقریبِ تقسیمِ انعامات
- مریم نواز کا 17نومبر کا شیڈول دورہ چکوال کھٹائی میں پڑنے کا امکان
- سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کے مقدمے میں پولیس تفتیش جاری
- رستم :ایس ایس جی کمانڈوز کے شہید آفتاب علی کے قبر پر پاک فوج سلامی پیش کر رہے ہیں ۔
- سربراہ پاک فضائیہ کی ازبکستان کی اعلی دفاعی اور فضائی قیادت سے اہم ملاقاتیں
- ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کر تے ہوئے نیا کرایہ نامہ جاری کر کے اپنی زمہ داری پوری کر دی
- بانی سے ملاقات کے بعد بھی پی ٹی آئی قیادت کے اختلافات ختم نہ ہو سکے
- دوسرا بین الاقوامی مقابلہ حسن قرت 24 سے 26 نومبر اسلام آباد میں ہوگا
- عوام کی جیبوں پر ایک اور خاموش مگر کاری وار سامنے آ گیا
- فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کی آمد، ہزاروں شہری منتقل
- پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
- لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
- ہتک عزت دعویٰ میںبانی پی ٹی آئی کیخلاف وزیراعظم کے وکلاء سے دلائل طلب
- سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
- جنوبی افریقہ:پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے زیر زمین آبی ذخائر کو محفوظ بنانیکا منصوبہ
- پیپلزپارٹی کا 30 نومبر کو یوم تاسیس کے سلسلے میں ضلعی سطح پر جلسے کرنے کا فیصلہ
- کراچی:وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے سندھ ریجنل آفس کے افتتاح کے موقع پر تختی کی نقاب کشائی کررہے ہیں۔
- پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
- لاہور میں حالات سے دلبرداشتہ خاتون سمیت 3 افراد نے خود کشی کر لی
