Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کے مقدمے میں پولیس تفتیش جاری
    • رستم :ایس ایس جی کمانڈوز کے شہید آفتاب علی کے قبر پر پاک فوج سلامی پیش کر رہے ہیں ۔
    • سربراہ پاک فضائیہ کی ازبکستان کی اعلی دفاعی اور فضائی قیادت سے اہم ملاقاتیں
    • ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کر تے ہوئے نیا کرایہ نامہ جاری کر کے اپنی زمہ داری پوری کر دی
    • بانی سے ملاقات کے بعد بھی پی ٹی آئی قیادت کے اختلافات ختم نہ ہو سکے
    • دوسرا بین الاقوامی مقابلہ حسن قرت 24 سے 26 نومبر اسلام آباد میں ہوگا
    • عوام کی جیبوں پر ایک اور خاموش مگر کاری وار سامنے آ گیا
    • فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کی آمد، ہزاروں شہری منتقل
    • پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
    • ہتک عزت دعویٰ میںبانی پی ٹی آئی کیخلاف وزیراعظم کے وکلاء سے دلائل طلب
    • سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
    • جنوبی افریقہ:پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے زیر زمین آبی ذخائر کو محفوظ بنانیکا منصوبہ
    • پیپلزپارٹی کا 30 نومبر کو یوم تاسیس کے سلسلے میں ضلعی سطح پر جلسے کرنے کا فیصلہ
    • کراچی:وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے سندھ ریجنل آفس کے افتتاح کے موقع پر تختی کی نقاب کشائی کررہے ہیں۔
    • پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
    • لاہور میں حالات سے دلبرداشتہ خاتون سمیت 3 افراد نے خود کشی کر لی
    • مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی
    • بابو صابو انٹرچینج کے قریب موٹروے پر حادثہ، 15سالہ نامعلوم بچی جاں بحق
    • گلگت:برف میں ڈھکے پہاڑوں کا خوبصورت منظر۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سربراہ پاک فضائیہ کی ازبکستان کی اعلی دفاعی اور فضائی قیادت سے اہم ملاقاتیں

    By Khabrain Newsنومبر 15, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(پ،ر)سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے جمہوریہ ازبکستان کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل بوتر قدرت خوجایف بہرومووچ اور نائب وزیر دفاع و کمانڈر ایئر ڈیفنس اینڈ ایئر فورس، میجر
    جنرل برخانوف احمد جومولووچ سے اعلی سطحی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی تعلقات، عسکری تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں اشتراکِ عمل کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ازبکستان کے وزیر دفاع سے ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی، موجودہ دفاعی تعلقات اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ کے امکانات زیرِ بحث آئے۔ اس موقع پر ایئر چیف نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ دفاعی روابط کا مزید استحکام خطے میں امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ازبک وزیر دفاع نے پیشہ ورانہ روابط، باہمی تجربات سے استفادے اور ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے مثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، اعلی آپریشنل صلاحیتوں اور جنگی استعداد کو سراہتے ہوئے ازبک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کو مزید مثر بنانے کے لیے پاک فضائیہ کے تجربات، مہارت اور افرادی قوت کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔بعد ازاں نائب وزیر دفاع و کمانڈر ایئر ڈیفنس اینڈ ایئر فورس سے ملاقات میں دونوں فضائی افواج کے مابین تعاون کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ مرکوز رہی۔ اس ضمن میں مشترکہ فوجی مشقوں، منظم تبادلہ پروگرامز، مسلسل پیشہ ورانہ روابط اور استعدادِ کار میں اضافے کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ایئر چیف نے بنیادی سے اعلی حربی سطح تک پائلٹس کی تربیت، تکنیکی عملے کی پیشہ ورانہ تربیت اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔ دونوں جانب سے آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانے اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات اور تکنیکی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے پیشہ ورانہ تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ایئر چیف کا دورہ جمہوریہ ازبکستان، دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا مظہر ہے۔ اعلی سطحی ملاقاتیں عسکری اشتراکِ عمل کو وسعت دینے اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاس ہیں جو خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کے مقدمے میں پولیس تفتیش جاری

      رستم :ایس ایس جی کمانڈوز کے شہید آفتاب علی کے قبر پر پاک فوج سلامی پیش کر رہے ہیں ۔

      ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کر تے ہوئے نیا کرایہ نامہ جاری کر کے اپنی زمہ داری پوری کر دی

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.