چکوال(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کر تے ہوئے نیا کرایہ نامہ جاری کر کے
اپنی زمہ داری پوری کر دی ہے لیکن جاری ہونے والے نئے کرایوں پر عملدرآمد کو ن کرائے گا؟، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جو 401روپے لیٹر تک جا پہنچی تھیں بتدریج کم ہو کر 332روپے فی لیٹر ہو گئی ہے ،جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقع کی جا رہی ہے ،فی لیٹر69روپے کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایے ہنوز وہیں کے وہیں کھڑے ہیں ، کل جا کرمچنے والے شور شرابے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے ،گوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی لیکن کرایوں میں جو کمی کی ہے اس پر بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا ، اس کمی کا عوام کو کیا فائدہ ، ضلعی انتظامیہ جاری کیے گئے نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے ، آخر سیکرٹری آر ٹی اے کس مرض کی دوا ہیں
