اسلام آباد (آئی این پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت چاروں صوبوں کو مجموعی طور پر 1 ہزار 895 ارب روپے منتقل کئے ، اس دوران پنجاب، سندھ اور خیبر
پختونخوا بجٹ سرپلس میں رہے جبکہ بلوچستان کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق پہلی سہ ماہی میں وفاق کی جانب سے پنجاب کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت942 ارب روپے منتقل کیے گئے، پنجاب کی مجموعی آمدن 1 ہزار117 ارب روپے جبکہ اخراجات 784 ارب روپے ریکارڈ کیے گئے، اس طرح پنجاب نے جولائی سے ستمبر کے دوران333 ارب روپے کا بجٹ سرپلس دیا۔ دستاویزات کے مطابق سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت479 ارب روپے منتقل کیے گئے، صوبے کی مجموعی آمدن 690 ارب روپے اور اخراجات 509 ارب روپے رہے، جس کے نتیجے میں سندھ نے پہلی سہ ماہی کے دوران 180 ارب روپے کا سرپلس حاصل کیا۔ اسی طرح خیبر پختونخوا کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 314 ارب روپے فراہم کیے گئے، صوبے کی مجموعی آمدن413 ارب روپے جبکہ اخراجات 311 ارب روپے ریکارڈ ہوئے، خیبر پختونخوا نے جولائی سے ستمبر کے دوران 102 ارب روپے کا بجٹ سرپلس دیا۔ وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق بلوچستان کو پہلی سہ ماہی میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت 158 ارب روپے منتقل کیے گئے، صوبے کی مجموعی آمدن 175 ارب روپے رہی جبکہ اخراجات 191 ارب روپے ریکارڈ کیے گئے۔ اس طرح بلوچستان کو پہلی سہ ماہی کے دوران16 ارب روپے کے بجٹ خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ وزارت خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا نے مجموعی طور پر بجٹ سرپلس ریکارڈ کیا جبکہ بلوچستان کا بجٹ بیلنس خسارے میں رہا۔
بریکنگ نیوز
- انشورنس کمپنی کی آئینی درخواست منظور کرکے معاملہ دوبارہ صارف عدالت کو بھجوا دیاگیا
- این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 1ہزار 895 ارب روپے منتقل
- بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال زہرقاتل’ بہت بڑا المیہ ہے : اختراقبال ڈار
- حیدر آباد:ہنرمند مٹی سے پانی رکھنے کیلئے گھڑے بنا رہا ہے۔
- لاہور:یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور روزگار کی تلاش میں اڈے پر بیٹھے گاہکوں کے منتظر ہیں۔
- حیدر آباد:پک اپ خالی بوتلوں سے لدی جیل روڈ سے گزر رہی ہے۔
- تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ
- آئرلینڈ میں عالمی رہنما بال بال بچ گئے’ گرینڈ ڈنر کے مقام سے بم برآمد
- سابق صدارتی مشیر پر خود کش حملہ میں افغان طالبان انٹیلی جنس ملوث نکلی
- لاہور:عالمی یوم ذیابیطس کی مناسبت سے وسیلہ ڈائپسٹی سنٹر میں سیمینار کے شرکا کا گروپ فوٹو۔
- سٹریٹ لائٹس کے 3 ارب بھی مافیا کھا گیا سڑکیں بدستور اندھروں میں غرق
- بانی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات نے سلمان اکرم راجہ کو حواس باختہ کر دیا: بیرسٹر سیف
- خیبرپختونخوا کے 12مخصوص اضلاع میں جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ،10ارب سے زائد خرچ ہونگے
- جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
- لاہور:محنت کش سائیکل پر پرندوں کے مصنوعی گھونسلے فروخت کررہا ہے۔
- اسلام آباد:وزیر تجارت جام کمال خان ایتھوپیا کی ہم منصب یاسمین سے باہمی تجارت کے حوالے سے ورچوئل بات چیت کر رہے ہیں۔
- بانی پی ٹی آئی کی 7مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ملتوی
- یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنیکی درخواست پر غور شروع
- چینی شہریوں کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ، ملزم داد بخش کو 48 سال قید کی سزا
- اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
