تہران، دی ہیگ(نیوز ایجنسیاں )ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق افغان عہدیدار پرقاتلانہ حملے میں افغان طالبان انٹیلی جنس کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے۔معروف ایرانی جریدے ایراف کے مطابق ایران کے شہر مشہد میں سابق افغان صدارتی مشیراحمد خان غوری پر حملہ کرنے والا دہشت گرد طالبان انٹیلی جنس کا ایجنٹ نکلا۔ یکم نومبر کو احمد خان غوری کو نشانہ بنانے والے خودکش بمبار کو کابل سے براہ راست احکامات موصول ہوئے تھے۔ طالبان انٹیلی جنس کے ایجنٹ نے بطور مہمان رسائی حاصل کرکے سابق افغان صدارتی مشیر کی رہائش گاہ میں دھماکہ کیا تھا۔اس سے قبل بھی طالبان سرحد پار دہشت گردی کے ذریعے ایران میں موجود سیاستدان معروف غلامی اورسابق افغان جنرل اکرم الدین سری کو نشانہ بن چکے ہیں۔ادھر عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے افغانستان میں امریکی فوجیوں اور امریکی خفیہ اداروں کے اہلکاروں پر مبینہ جنگی جرائم کے الزامات سے متعلق اپنی پرانی تحقیقات کا ریکارڈ باضابطہ طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب افغانستان میں 2021 کے بعد طالبان کی جانب سے مبینہ جرائم کی تحقیقات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔امریکی و برطانوی خبر رساں اداروں کے مطابق دی ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت کے ججوں کے مطابق استغاثہ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ وہ طالبان سے متعلق الگ تحقیقات کے علاوہ افغانستان میں دیگر مبینہ جرائم کی مزید موثر تفتیش اور قانونی کارروائی کرسکتا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں تحقیقات کے لئے درکار شواہد حاصل کرنے اور تفتیشی سرگرمیاں جاری رکھنے میں قانونی اور عملی مشکلات کا حوالہ دیا۔
خودکش بمبار
بریکنگ نیوز
- حیدر آباد:پک اپ خالی بوتلوں سے لدی جیل روڈ سے گزر رہی ہے۔
- تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ
- آئرلینڈ میں عالمی رہنما بال بال بچ گئے’ گرینڈ ڈنر کے مقام سے بم برآمد
- سابق صدارتی مشیر پر خود کش حملہ میں افغان طالبان انٹیلی جنس ملوث نکلی
- لاہور:عالمی یوم ذیابیطس کی مناسبت سے وسیلہ ڈائپسٹی سنٹر میں سیمینار کے شرکا کا گروپ فوٹو۔
- سٹریٹ لائٹس کے 3 ارب بھی مافیا کھا گیا سڑکیں بدستور اندھروں میں غرق
- بانی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات نے سلمان اکرم راجہ کو حواس باختہ کر دیا: بیرسٹر سیف
- خیبرپختونخوا کے 12مخصوص اضلاع میں جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ،10ارب سے زائد خرچ ہونگے
- جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
- لاہور:محنت کش سائیکل پر پرندوں کے مصنوعی گھونسلے فروخت کررہا ہے۔
- اسلام آباد:وزیر تجارت جام کمال خان ایتھوپیا کی ہم منصب یاسمین سے باہمی تجارت کے حوالے سے ورچوئل بات چیت کر رہے ہیں۔
- بانی پی ٹی آئی کی 7مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ملتوی
- یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنیکی درخواست پر غور شروع
- چینی شہریوں کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ، ملزم داد بخش کو 48 سال قید کی سزا
- اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
- پاکستان کو عالمی معدنی قوت بنانے کیلئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ
- لاہور:سٹریٹ وینڈر سردی کے موسم کی سوغات انجیر فروخت کررہا ہے۔
- امریکہ، آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر بردار کروز کشتی الٹ گئی، 32 افراد زخمی
- کمسن ملازمہ نورفاطمہ پر تشدد کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزمہ گرفتار
- کراچی، چندے کا ڈبہ چوری کرنے والا مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا
