برسلز (این این آئی) یورپی یونین نے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کے پیش نظر اسرائیل کے ساتھ دوطرفہ تجارتی اور سیاسی شراکت داری کے معاہدے کو مکمل طور پر معطل کرنے سے متعلق عوامی درخواست کا باضابطہ جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ یورپی کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یورپی شہریوں کی جانب سے چلائی جانے والی اس مہم کے حق میں مجموعی طور پر گیارہ لاکھ سترہ ہزار سے زائد تصدیق شدہ دستخط جمع ہوئے ہیں اور یورپ کے بارہ رکن ممالک میں اس نے قانونی شرائط پوری کر لی ہیں۔ یورپی کمیشن کے حکام نے بتایا کہ یورپی قوانین کے تحت جب کوئی عوامی مہم مطلوبہ دستخطوں کی تعداد پوری کر لیتی ہے تو کمیشن پر لازم ہوتا ہے کہ وہ اس مطالبے کا باضابطہ جائزہ لے کر اپنا ردعمل پیش کرے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت یورپی عوام کے بڑھتے ہوئے دبائو کا نتیجہ ہے، تاہم معاہدے کی حتمی معطلی کا فیصلہ یورپی یونین کے رکن ممالک کی باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد:وزیر تجارت جام کمال خان ایتھوپیا کی ہم منصب یاسمین سے باہمی تجارت کے حوالے سے ورچوئل بات چیت کر رہے ہیں۔
- بانی پی ٹی آئی کی 7مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ملتوی
- یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنیکی درخواست پر غور شروع
- چینی شہریوں کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ، ملزم داد بخش کو 48 سال قید کی سزا
- اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
- پاکستان کو عالمی معدنی قوت بنانے کیلئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ
- لاہور:سٹریٹ وینڈر سردی کے موسم کی سوغات انجیر فروخت کررہا ہے۔
- امریکہ، آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر بردار کروز کشتی الٹ گئی، 32 افراد زخمی
- کمسن ملازمہ نورفاطمہ پر تشدد کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزمہ گرفتار
- کراچی، چندے کا ڈبہ چوری کرنے والا مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا
- بھارتی فضائیہ کا شہوت پرست افسر حساس جنگی راز لیک کرنے کے الزام میں گرفتار
- پاکستانی نوجوان کی محبت میں اٹلی کی لڑکی جہلم پہنچ گئی
- ایران کو خلیجی ممالک پر حملوں اور ان کے نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے: خلیج تعاون کونسل
- چونیاں میں سرکاری سکول بھی چوروں کے نشانے پر’دوبارہ واردات
- سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
- اسرائیل کے کاروباری مرکز پر دستی بم حملہ’ خاتون ہلاک’ 3 زخمی
- ایران اپنی ایٹمی تنصیبات کے معائنوں کی فوری بحالی کی اجازت دے، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی
- سعودی عرب اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کی سفارتی ملاقات، حوثی حملوں اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
- یوکرین کی روس پر یلغار ایک ہی رات 1200ڈرونز داغ دیئے
- انڈر 19 اشیاء کپ جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے نا مناسب اشارے
